Thursday, December 13, 2012

ورڈپریس کی انگریزی تھیم کا ترجمہ کریں آسانی سے

اگرہمیں  ورڈپریس کی انگریزی تھیم کا اردو  یاکسی اور زبان میں کرنا ہو تو اسکے لیے  ہمیں تھیم کی تمام فائلوں میں انگریزی میں لکھے گئے الفاظوں  اور جملوں کا ترجمہ کرنا پڑتا ہے۔ اس کام کے لئے تھیم کی بیشتر فائلوں میں ترمیم کرنا پڑتی ہے جس  میں کافی وقت صرف ہوتا ہے۔
مگر  اب اس  کام کو ورڈ پریس   کے پلگ ان "کوئیک لوکلائزیشن" نے آسان بنا دیا ہے۔ "کوئیک لوکلائزیشن"  کنٹرول پینل کو چھوڑے بغیر سائٹ کے منتظمین کو ورڈپریس کی کوئی بھی تھیم اور کوئی بھی پلگ ان کا ترجمہ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

استعمال کا طریقہ
2.   زپ فائل کو ان زپ کریں۔
3.   quick-localization فولڈر کو /wp-content/plugins/ ڈائریکٹری میں اپ لوڈ کریں۔
4.   کوئیک لوکلائزیشن پلگ ان کو   کنڑول پینل میں'پلگ انز' مینو میں جا کر ایکٹویٹ کریں۔
5.   اُن لفظوں اور جملوں کی نشاندہی کریں جن کا ترجمہ مطلوب ہے۔
6.   اور کام ختم
مثال: تبصرہ ارسال کرنے والےبٹن "Post Comment" کا اردو ترجمہ مطلوب ہے۔
کنڑول پینل  میں کوئیک لوکلائزیشن کے ٹیب پر کلک کریں۔ Oldکے خانے میں انگلش کاوہ  لفظ یا جملہ تحریر کریں  جس کا ترجمہ کرنا ہے۔اور Newکے خانے میں اُس لفظ یا جملے کا اردو ترجمہ تحریر کر دیں (جس طرح تصویر میں دکھایا گیا ہے)۔
 پھر Saveپر کلک کر دیں۔ اب بلاگ پر جا کر پیج کو ریفریش کریں۔ آپ نے جس  انگلش کے لفظ یا جملے کا ترجمہ کیا ہو گا وہ اردو میں تبدیل ہو جائے گا۔
نوٹ:
تمام انگریزی تھیمز میں کم و بیش ایک ہی طرح کے الفاظ یا جملے ہوتے ہیں۔ اگر آپ تھیم کو تبدیل  بھی کردیں گے  تو وہ خود بخود اردو میں تبدیل ہو جایا کریں گی۔
ترجمہ کردہ الفاظ کی فہرست کو Export  کے ذیلی ٹیب میں جاکر کاپی کرکے فہرست  کا  بیک اپ بھی لیا جا سکتا ہے اور بوقت ضرورت اسے واپس پیسٹ کرکےImport بھی کیا جا سکتاہے۔

7 comments: