تعارف

السلام وعلیکم
دانش نامہ پرخوش آمدید

میرا نام فرحان دانش ہے. روشنیوں کے شہر کراچی سے تعلق ہے مگر میں حیدرآباد کا رہائشی ہوں۔ تعلیم گریجویشن تک حاصل کی ہے۔ پڑھنے لکھنے کا شوق بچپن سے رہا ہے لہذا اب یہی شوق بلاگنگ کی طرف لے گیا۔ معروف اردو بلاگ ماوراء کے بلاگ کو دیکھ کر 20 مئی 2008 کو میں نے بھی اپنا بلاگ "دانش نامہ" بنایا۔ پہلے میرا بلاگ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر تھا جو سرورکریش ہوجانے کی وجہ سے تباہ ہوگیا۔ پھرمیں نے اپنا بلاگ وڑدپریس ڈاٹ پی کے پربنا لیا جو کافی عرصے تک چلتارہا مگر وہ بھی سرورکریش ہوجانے کی وجہ سے ضائع ہوگیا۔ لہذا مجبور ہو کر اپنا بلاگ بلاگسپاٹ پر منتقل کردیا۔ بلاگنگ کے آغاز میں تو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مجھےانٹرنیٹ کے بارے میں معلومات نہیں تھی اور دوسرا بلاگنگ کی الف ب سے بھی ناواقف تھا۔ مگر اردو محفل فورم، پاک نیٹ فورم اور دوسرے بلاگران کی مدد سے کافی کچھ سیکھ گیا۔ اب انشاءاللہ دانش نامہ بلاگ جاری رہے گا۔ اس بلاگ میں کوشش رہے گی کہ ہرلحاظ سے دلچسپ اور منفرد بلاگنگ کو پیش کیا جائے۔ میری دلچسپی کے موضوعات میں پاکستان، تعلیم، سیاست، کمپیوٹنگ/ بلاگنگ، شعر و ادب، ذرائع ابلاغ، تاریخ، نقطہ نظراورواقعات شامل ہیں۔

دسمبر2011ء میں سالانہ پاکستان بلاگ ایوارڈز میں "دانش نامہ" نے سال 2011ء کا "بہترین اردو بلاگ" ہونے کا اعزازحاصل کیا۔ لنک

میں مستقبل میں ایک اور بلاگ سیٹ اپ کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہوں جہاں میں انگریزی میں بھی پوسٹ کیا کروں گا۔

وہ بلاگز جنہوں نےمیرےبلاگ کو اپنے بلاگ کے بلاگ رول میں شامل کیا ہوا ہے ان بلاگز سے درخواست ہے کہ وہ مجھے اپنے بلاگ کی تفصیلات سے آگاہ کریں تا کہ میں آپ کےبلاگ کو بلاگ رول میں شامل کر سکوں۔

اگر آپ میرے بارے مزید جاننا چاہیں تو میری فیس بک، ٹوئٹر یا گوگل پلس پروفائل دیکھ سکتے ہیں یا بذریعہ ای میل رابطہ کرسکتے ہیں .
میرا ای میل ایڈریس یہ ہے: ۔

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔