Sunday, May 16, 2010
ٹیکس ڈیفالٹرنجی چینلز
Monday, April 26, 2010
لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں ایم کیو ایم کا پنجاب کنونشن
Sunday, April 18, 2010
صوبہ تو بن گیا
جہاں تک ہزارہ قبائل کی تاریخ کا تعلق ہے‘ اسے علاقے کے جغرافیائی اور تہذیبی پس منظر میں نہیں دیکھا جا سکتا۔ کیونکہ یہاں پر وہ پرانی قومیں بھی آباد ہیں‘ جو تاریخی اعتبار سے مقامی ہیں اور متعدد چھوٹی چھوٹی زبانیں بولتی ہیں۔ مگر ان سب کا رشتہ کسی نہ کسی انداز میں ہندکو سے جا ملتا ہے۔ جب کہ اصل ہزارہ قبائل کی زبان پشتو اور فارسی ہے۔
Wednesday, April 7, 2010
ثانیہ شعیب رومانس کے سحر میں دونوں ہی ملک گرفتار ہیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جب یہ اعلان کیا کہ وہ شادی کرنے جا رہے ہیں اسی وقت سے ہی سازشوں اور الجھنوں نے سر اٹھا لیا۔ بھارت کی دائیں بازو کی جماعت بی جے پی نے ثانیہ مرزا کو ایک پاکستانی سے شادی کے فیصلے پر نظر ثانی کا کہا ہے جب کہ بھارت کی مرکزی جماعتیں اس مسئلے پر خاموشی طاری کیے ہوئے ہیں۔
Saturday, March 27, 2010
گو امریکہ گو … دو امریکہ دو
اک ایسے معاشرے کا تصور فرمایئے جہاں 30 فیصد جرائم غیرت کے نام پر ہوتے ہوں، 30 فیصد جرائم تجارت کے نام پر ہوتے ہوں یعنی سمگلنگ کو بھی تجارت سمجھا جائے، 30 فیصد جرائم روحانیت کے نام پر ہوتے ہوں اور صرف 10 فیصد جرائم کو ہی جرائم سمجھا جاتا ہو اور گہرائی میں جا کر دیکھیں تو ان 10 فیصد جرائم کو بھی ”نظریہ ضرورت“ کی ڈھال میسر ہو۔
Friday, February 19, 2010
Friday, February 12, 2010
اسپرنٹ کوئین نسیم حمید
ساوٴتھ ایشین گیمزمیں 100میٹرکی ریس میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والی نسیم حمید کا تعلق کورنگی کراچی سے ہے کراچی کی غریب بستی میں رہنے والی نسیم حمید نے ساوٴتھ ایشین گیمزمیں تیزترین ایتھلیٹ کا اعزازحاصل کرکے کراچی ہی نہیں بلکہ پوری قوم کاسرفخرسے بلندکردیاہے ،پوری قوم کواپنی اس بیٹی پر فخرہے۔
Tuesday, February 2, 2010
حقیقی عوامی نمائندے
پاکستانی تاریخ بھی ا پنے اندر ایک پراسرار راز رکھتی ہے۔ ہمارے شہری عوام بھی اس کھلی حقیقت سے نا واقف ہیں کہ ملک کے اصل عوامی قائدین کون ہیں، حقیقی عوامی نمائندے کون ہیں کن پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے، یہ غریب عوام باسٹھ سالوں سے ایک ہی سوراخ سے ڈ سے جا رہے تھے اور آج تک بے چارے بے ہو شی کی حالت میں بے دریغ بار بار استعمال کیے چلے جا رہے تھے۔
Monday, January 25, 2010
پاکستان فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر چیف ایئر مارشل(ر) تنویر محمود احمد کی پروقارتصویر
پاکستان فوبیا کا شکار بھارتی حکومت کے عہدیدار اور انتہا پسندہندو اس وقت انتہائی حیرت اور خفت سے دوچار ہوگئے جب بھارتی حکومت کے ایک بڑے اشتہار میں دیگر اہم شخصیات کے ساتھ پاک فضائیہ کے سابق سربراہ کی مکمل یونیفارم میں تصویر بھی شائع ہوئی۔
Saturday, December 12, 2009
خودکش حملوں کی تاریخ
خود کش حملوں کے حوالے سے آئے روز خبریں میڈیا کی سرخیوں کا موضوع بنتی ہیں۔مگر پاکستان، افغانستان اور عراق ان حملوں کا بطور خاص نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں دنیا بھر کی حکومتیں، سیکیورٹی ادارے ان حملوں پر قابو پانے کے کوششیں کررہی ہیں لیکن ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ خودکش حملہ روکنا انتہائی دشوار کام ہے کیونکہ جب کوئی شخص مرنے کا تہیہ کرلے اور یہ بھی طے کرلے کہ وہ اکیلا نہیں مرے گا توپھر اس کے راستے میں کوئی دیوار حائل نہیں رہتی۔ خودکش حملہ آور اپنے ہدف سمیت یاپھر ان افراد کےساتھ ہلاک ہوجاتا ہے جو اس کا راستہ روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔







