Tuesday, September 29, 2009

یہ بنکاک ہے۔۔۔۔۔۔۔

دنیا میں ایسا بھی ہوتا ہے

Sunday, September 27, 2009

چیمپئنزٹرافی ،پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو تاریخی شکست

سنچورین: پاکستان نے چیمپئنزٹرافی میچ میں بھارت کوچون رنز سے شکست دیدی ،دومیچوں میں کامیابی اوربہتر رن ریٹ کی بنا پر پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کا امکان روشن ہے۔

سنچورین میں پاکستان نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا. ینسٹھ کے مجموعے تک عمران نذیر،کامران اکمل اور یونس خان آؤٹ ہوگئے۔ مین آف دی میچ شعیب ملک نے ایک سوتئیس گیندوں میں ایک سو اٹھائیس رنز کی شاندار اننگز کھیلی،محمدیوسف نے ستاسی رنز بنائے اور ملک کے ساتھ چوتھی وکٹ کی ریکارڈ شراکت میں دوسوچھ رنز کا اضافہ کیا۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر تین سودو رنز بنائے۔بھارت کے اشیش نہرا نے چار کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

بھارتی اننگز میں پاکستان نےدس وائیڈ اورسات نوبال کرائیں لیکن اسپنر کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے پاکستان نےبھارت کودوسواڑتالیس رنز پر آؤٹ کردیا۔راہول ڈریوڈ نے چھہتر،گوتم گمبھیر نے چھپن اورسریش رائنا نے چھیالیس رنز بنائے۔پاکستان چون رنز سے تاریخی فتح ہمکنار ہوگیا۔ محمدعامر،شاہدآفریدی،رانانوید اور سعید اجمل نے دو،دووکٹ لئے۔

چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بھارت کیخلاف کامیا بی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڈ گئی اور جگہ جگہ لوگوں نے کھل کر اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔نوجوان دیوانہ وار سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے پاکستان زندہ با د کے نعرے لگائے اور بھنگڑے ڈالے ۔پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کیلئے نوجوانوں نے گلی محلوں میں ٹی وی رکھ کر میچ دیکھا اور پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر دل کھول پر داد دی ۔میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی نوجوان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جارہا ہے۔پاکستان اپنا آخری گروپ میچ تیس ستمبر کو آسٹریلیا سے کھیلے گا۔

Saturday, September 26, 2009

پاکستان کےعام ِرواج

۔
1۔ فلمی اداکاراؤں کےشادی کے ِرواج
2۔پشاور میں وقت سےپہلے چاند دیکھنے کا ِرواج
3۔صوبہ پنجاپ میں انسانوں کو زنجیروں میں جکڑنے کا ِرواج
4۔ اندورن سندھ میں عورتوں کوکاروکاری کرنےکا ِرواج
5۔ حیدرآباد اور کراچی میں اسپتالوں سے نومولود بچے چوری ہونے کا ِرواج
6۔ حکومت کا امداد کے نام پر بھبیک مانگنے کا ِرواج
7۔صوبہ سرحدمیں دہشت گردی کا ِرواج
8۔ صوبہ بلوچستان میںقوم پرستی کا ِرواج
9۔گلگت بلتستان میں خود مختاری کا ِرواج
10۔لاہور میں سستے آٹےاور چینی کی لائنوں کا ِرواج

مزید رواج جاری ہیں

Monday, September 21, 2009

میٹھی عید

لائن میں لگ کے چینی کی دید ہوئی ہے

بڑی مشکلوں سے میٹھی عید ہوئی ہے

Saturday, September 19, 2009

الوداع الوداع ماہ رمضان

الوداع الوداع الوداع ہے۔۔۔۔
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔۔۔۔
دن تیرے آنے سے معتبر تھے،
نور میں ڈوبے شام و سحر تھے،
تیرے جانے سے دل رو رہا ہے،
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔

الوداع الوداع الوداع ہے۔۔۔۔
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔۔۔۔

سحری افطار تراویح،
اور اذان نماز وہ تسبیح،
یہ سماں نوری تجھ سے ملا ہے،
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔

الوداع الوداع الوداع ہے۔۔۔۔
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔۔۔۔

رحمتوں کا تُو پیغام لایا،
برکتوں کا امکان لایا،
رتبہ اعلی و افضل تیرا ہے،
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔

الوداع الوداع الوداع ہے۔۔۔۔
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔۔۔۔

جام رحمت کے تُو نے پلائے،
گُل مرادوں کے تُو نے کھلائے،
تُو جدا ہم سے اب ہو رہا ہے،
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔

الوداع الوداع الوداع ہے۔۔۔۔
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔۔۔۔

ہم کو بے کل تو پائے گا تب تک،
گر رہے ہیں زنہ اگلے برس تک،
پھر ملیں گے جو حکمِ خدا ہے،
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔

الوداع الوداع الوداع ہے۔۔۔۔
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔۔۔۔

چل دیا تو جو ہے رب کی جانب،
اہل ایماں کے پُر نم ہیں قالب،
قلب عشرت بھی غم سے بھرا ہے،
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔

الوداع الوداع الوداع ہے۔۔۔۔
ماہ رمضان بس الوداع ہے۔۔۔۔

ہرچیز ایوان میں اچھی لگتی ہے

فردوس عاشق اعوان اور کشمالہ طارق کی غیر پارلیمانی گفتگو

">

;rel=0" type="application/x-shockwave-flash" wmode="transparent" height="350" width="425">

Thursday, September 17, 2009

حق ………… انور شعور

جو رزق تھا غریب کا حق ہر لحاظ سے
خیرات کی طرح وہ اسے اے خدا ملا
عزت کے ساتھ چاہئے روٹی عوام کو
بے عزتی کے ساتھ ملا کچھ تو کیا ملا

Tuesday, September 15, 2009

Monday, September 14, 2009

کراچی: مفت راشن کی تقسیم،بھگدڑ سے 18ہلاک۔عوام کو ٓاٹا دینے والا مسیحا کب ٓائے گا۔

کراچی کے علاقے کھوڑی گارڈن میں مفت راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ اوررش میں دم گھٹنے سے 18خواتین اور بچے جاں بحق ہوگئے۔کراچی کے انتہائی گنجان علاقے جوڑیا بازارکے کھوڑی گارڈن کے پاس ایک مخیر تاجر چوہدری افتخارکی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی غریبوں اور مستحق افراد میں مفت راشن تقسیم کیاجارہاتھاجہاں افراد زیادہ ہونے اور راشن حاصل کرنے میں پہل کرنے کے باعث شدید بھگدڑ مچ گئی جس سے دم گھٹنے اورپیروں تلے روندے جانے سے خواتین اور بچوں سمیت18افراد جاں بحق ہوگئے فوری طور پر ۔اس اندوہناک واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ سی سی پی او کراچی وسیم احمد کے مطابق سول اسپتال کراچی کے میڈیکو لیگل آفیسرنے18افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہیں ۔سی سی پی او کراچی کا کہنا ہے کہ جس جگہ مفت راشن تقسیم کیاجارہا تھا وہاں مناسب انتظامات نہیں تھے،جبکہ پولیس کو بھی اس سلسلے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ کراچی پولیس کے چیف نے بتایا کہ مفت راشن تقسیم کرنے والے تاجر چوہدری افتخار کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور تفتیش کے بعد اندازہ لگایا جائے گا کہ وہ اس واقعہ میں کس حد تک قصور وار ہیں۔دوسری جانب کٹھ پتلی اور بے حس حکمرانوں نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

يہ افسوس ناک واقعہ ہمارے ملک میں نام نہاد رائج نظام (جس ميں ’امير‘ روز بہ روز ’امير تر‘ اور غريب ’غريب تر سے غريب ترين‘ ہوتے جارہے ہیں) کے بدترين نتائج کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارے حکمران ملک کی خوشحالی کے جو بلند بلند دعوے کرتے ہيں، ان سے بھی پردہ اٹھاتا ہے۔ ايسا لگتا ہے کہ سيٹھ صاحب لوگوں کو اپنے گودام کے سامنے ترستا ہوا ديکھنے کے زيادہ شوقين ہيں۔ اگر ميں منظر کشی کروں تو شرف انسانی کی تذليل پر روح کانپ جائے گي۔ يہ زکات جس طرح تقسيم کی جاتی ہے وہ اسلام کی تعليمات کے مطابق نہيں ہے۔اس واقعے پرحکمرانوں اور مل مالکان کو ڈوب مرنا چاہیے ۔اللہ تعالی ہلاک شدگان کوجنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائےاور انکے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

Saturday, September 12, 2009

قصور میں فراڈیے چینی کی جگہ نمک فروخت کر گئے۔

کل قصور میں فراڈیے دو ٹرک چینی38روپے کلو فروخت کرنے کے لئے لائے ۔غربت کی ماری عوام نےدھڑادھڑچینی38روپے کلوکےحساب سےخرید لی مگر جب غربت کی ماری سادہ لوح عوام نےگھرجاکرجب چینی کےتھیلےکھولےتوان میں چینی کی جگہ نمک نکلاتو لوگوں نے اپنے سر پیٹ لئے۔مگر اب پچھتائے کیا ہوئے ہوت جب چڑیا چگ گئی کھیت۔

Wednesday, September 9, 2009

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا تاریخی انٹرویو

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا تاریخی انٹرویومعروف اینکرمبشرلقمان کےساتھ جوایکپریس نیوز پردیکھایا گیا

">

;rel=0" type="application/x-shockwave-flash" wmode="transparent" height="350" width="425">

">

;rel=0" type="application/x-shockwave-flash" wmode="transparent" height="350" width="425">

">

;rel=0" type="application/x-shockwave-flash" wmode="transparent" height="350" width="425">

">

;rel=0" type="application/x-shockwave-flash" wmode="transparent" height="350" width="425">

">

;rel=0" type="application/x-shockwave-flash" wmode="transparent" height="350" width="425">

">

;rel=0" type="application/x-shockwave-flash" wmode="transparent" height="350" width="425">

">

;rel=0" type="application/x-shockwave-flash" wmode="transparent" height="350" width="425">

">

;rel=0" type="application/x-shockwave-flash" wmode="transparent" height="350" width="425">

Monday, September 7, 2009

نوکیا N99

لیڈیز ہیلمٹ

انوکھی وکٹ

Saturday, September 5, 2009

قتل کیس: 38سال بغیر مقدمہ قید 80سالہ ملزم بری

کل کراچی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی فہیم احمد صدیقی نے 38سال سے بغیر مقدمہ چلے قتل کے کیس کے ملزم 80سالہ سعیدالحق کو بری کردیا ہے۔ سماعت کے موقع پر عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ ملزم کے خلاف 38سال سے مقدمہ درج ہے پولیس ایف آئی آر اور پولیس فائل پیش کرے جس پر پولیس تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مبینہ ملزم کے خلاف 1971ء میں درج کی جانے والی ایف آئی آر موجود ہے جس کے بیشتر الفاظ پڑھنے کے قابل نہیں رہے جبکہ ان کے پاس پولیس فائل کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ شاید پولیس فائل گم ہوچکی ہے۔ عدالت کے استفسار پر وکیل سرکار نے بتایا کہ جب پولیس فائل ہی نہیں ہے تو وہ مقدمہ پر کیا دلائل دیں گے۔ وہ معاملہ عدالت پر چھوڑتے ہیں۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے بریت کی درخواست منظور کرلی۔ ملزم کی پیروی قادر خان مندوخیل ٹرسٹ کے سربراہ قادر خان مندوخیل نے کی۔ ٹرسٹ کے مطابق 80سالہ سعید الحق کو تھانہ آرٹلری میدان پولیس نے 1971ء میں نامعلوم شخص کے قتل کے خلاف گرفتار کیا اور عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جہاں وہ پولیس تشدد سے ذہنی توازن کھو بیٹھا اور پاگل ہوگیا۔ 80سالہ سعیدالحق کی زندگی کے قمیتی38سال سے بغیر مقدمہ چلے جیل کی سلاخیوں کےپچھے گذر گئے اس کاذمہ دار کون ہے۔قانون ،پولیس،عدلیہ یا پھر ہمارا معاشرہ

Tuesday, September 1, 2009

موبی لنک کاصارفین پرایک اورظلم

کل میرے پاس ایک ایس ایم ایس موبی لنک کی طرف سے موصول ہوا جس کہ یہ الفاظ تھے۔

In order to provide your better service, every balance inquiry request through *111# will be charged 10 paisas + tax from 04.09.2009۔

یعنی اب بیلنس چیک کرنے پر بھی 10پیسےجمع ٹیکس دینے ہو گےاورموبی لنک کاکہنا ہےاس نے یہ قدم سروس کو بہتر کرنے کیلئےاٹھایا ہے۔سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ بیلنس چیک کرنے پر بھی چازجزلگا نے سے سروس میں کیا بہتری ہو سکتی ہے۔  میں موبی لنک کا 6 سال پرانا کسٹمر ہوں مگراب مجھے لگتا ہے مجھے موبائل نمبر پورٹیبلیٹی سے فائدہ اٹھا کر نیٹ ورک کو تبدیل کر لینا چاہیے کیو نکہ گذشتہ چند ماہ سے موبی لنک کی سروس کامعیار گراوٹ کا شکار ہے۔ اب ان حالات میں بیلنس چیک کرنے پر بھی چازجز لگانا سمجھ سے بالاتر ہے

جناح پورکاماسٹرمائندآصف ہارون قصوروارثابت

جناح پورکاماسٹرمائندآصف ہارون قصوروارثابت

">

;rel=0" type="application/x-shockwave-flash" wmode="transparent" height="350" width="425">

">

;rel=0" type="application/x-shockwave-flash" wmode="transparent" height="350" width="425">

">

;rel=0" type="application/x-shockwave-flash" wmode="transparent" height="350" width="425">

">

;rel=0" type="application/x-shockwave-flash" wmode="transparent" height="350" width="425">

">

;rel=0" type="application/x-shockwave-flash" wmode="transparent" height="350" width="425">

جنرل حمیدگل کے انکشافات

میں نے انکشافات کوموبائل کے دریعے ریکارڈ کیا ہے ۔ ملاحظہ کریں

موبائل کمپنیوں کاصارفین پرایک اورظلم