Showing posts with label ٹیلی کمیونیکیشن. Show all posts
Showing posts with label ٹیلی کمیونیکیشن. Show all posts
Monday, September 7, 2009
Wednesday, July 15, 2009
عوامی حلقوں کی وزارت داخلہ کی ہدایت پر شروع کی جانے والی مہم کی شدید مخالفت
عوامی حلقوں کی طرف سے وزارت داخلہ کی ہدایت پر شروع کی جانے والی مہم کی شدید مخالفت کی گئی ہے ان کا کہنا ہے کہ اس مہم سے صرف ذاتی مخالفین کو نشانہ بنایاجائے گا حکومت نے بڑے مسائل اور چیلنجز کو نظر انداز کرکے ایک نئی مہم شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے دوسرے کاموں میں مصروف ہو جائیں گے۔کہا جاتا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے اس کی پالیسی کے خلاف جو ای میلز چلتی ہیں ان کی وجہ سے حکومت کے بہت سے راز اور خفیہ اقدامات بھی بے نقاب ہو جاتے ہیں، جنہیں حکومت اپنی ناکامی اور بدنامی تصور کرتی ہے۔ متعدد بیرونی ممالک سے بھی لوگ ای میلز کرتے ہیں اس طرح مختلف اداروں اور افراد کے درمیان جدید سائنسی بنیادوں پر قائم ہونے والے روابط کو اپنے خلاف پروپیگنڈہ مہم کا نام دے کر یہ کارروائی دراصل اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک ایسی کوشش ہے جسے نہ صرف ملک کے عوامی حلقوں میں بلکہ عالمی سطح پر بھی پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جائے گا اور اس تاثر کو تقویت ملے گی کہ حکومت عوامی حلقوں اور مختلف اداروں کے درمیان ان روابط کو اپنے خلاف پروپیگنڈہ مہم کا نام دے کر کارروائی کرنا چاہتی ہے۔
حکمرانوں کیخلاف غیر شائستہ ایس ایم ایس‘ ای میلز کرنے والوں کی جائیداد ضبط‘ 14 سال قید‘ عملدرآمد شروع
وزارت داخلہ نے سکیورٹی فورسز اور عوامی قائدین کیخلاف پروپیگنڈا مہم کا نوٹس لیتے ہوئے نازیبا ای میلز اور ایس ایم ایس کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور ایف آئی اے کو سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسے ای میلز اور ایس ایم ایس کرنے والوں کو 14 سال قید تک کی سزا اور جائیداد کیقرقی بھی ہوسکے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں انٹرپول سے بھی مدد لی جائے گی اور بیرون ملک مطلوبہ افراد کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پروپیگنڈا ایس ایم ایس نے اسٹاک مارکیٹ کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ارکان اسمبلی نے بھی نازیبا ایس ایم ایس کی شکایات کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایف آئی اے نے آزاد کشمیر سے ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ نازیبا ای میلز اور ایس ایم ایس سکیورٹی فورسز اور عوامی قائدین کیخلاف بھی کئے گئے۔ رحمن ملک نے کہا کہ پوری دنیا سائبر کرائمز کیخلاف ہے اور ایس ایم ایس اور ویب سائٹ کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی ایک مہم سکیورٹی فورسز کے خلاف انٹرنیٹ پر مذموم پروپیگنڈا کرنے والی بعض تنظیموں کے خلاف بھی شروع کی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو اس طرح کی خبروں اور میسجز پیغامات کی نگرانی و چیکنگ اور سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے اس حوالے سے اقدامات کئے ہیں اور اس طرح کے عناصر کے خلاف آئندہ چند دنوں میں کارروائی کی جائے گی۔
ربط
ربط
عوامی حلقوں کی وزارت داخلہ کی ہدایت پر شروع کی جانے والی کی شدید مخالفت
6:30 AM
ٹیلی کمیونیکیشن, عوامی حلقوں، ، وزارت داخلہ، ہدایت ، شروع کی جانے والی کی شدید ،مخالفت
کوئی تبصرہ نہیں ہے
عوامی حلقوں کی طرف سے وزارت داخلہ کی ہدایت پر شروع کی جانے والی کی شدید مخالفت کی گئی ہے ان کا کہنا ہے کہ اس مہم سے صرف ذاتی مخالفین کو نشانہ بنایاجائے گا حکومت نے بڑے مسائل اور چیلنجز کو نظر انداز کرکے ایک نئی مہم شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے دوسرے کاموں میں مصروف ہو جائیں گے۔کہا جاتا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے اس کی پالیسی کے خلاف جو ای میلز چلتی ہیں ان کی وجہ سے حکومت کے بہت سے راز اور خفیہ اقدامات بھی بے نقاب ہو جاتے ہیں، جنہیں حکومت اپنی ناکامی اور بدنامی تصور کرتی ہے۔ متعدد بیرونی ممالک سے بھی لوگ ای میلز کرتے ہیں اس طرح مختلف اداروں اور افراد کے درمیان جدید سائنسی بنیادوں پر قائم ہونے والے روابط کو اپنے خلاف پروپیگنڈہ مہم کا نام دے کر یہ کارروائی دراصل اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک ایسی کوشش ہے جسے نہ صرف ملک کے عوامی حلقوں میں بلکہ عالمی سطح پر بھی پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جائے گا اور اس تاثر کو تقویت ملے گی کہ حکومت عوامی حلقوں اور مختلف اداروں کے درمیان ان روابط کو اپنے خلاف پروپیگنڈہ مہم کا نام دے کر کارروائی کرنا چاہتی ہے۔
حکمرانوں کیخلاف غیر شائستہ ایس ایم ایس‘ ای میلز کرنے والوں کی جائیداد ضبط‘ 14 سال قید‘ عملدرآمد شروع
وزارت داخلہ نے سکیورٹی فورسز اور عوامی قائدین کیخلاف پروپیگنڈا مہم کا نوٹس لیتے ہوئے نازیبا ای میلز اور ایس ایم ایس کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور ایف آئی اے کو سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسے ای میلز اور ایس ایم ایس کرنے والوں کو 14 سال قید تک کی سزا اور جائیداد کیقرقی بھی ہوسکے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں انٹرپول سے بھی مدد لی جائے گی اور بیرون ملک مطلوبہ افراد کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پروپیگنڈا ایس ایم ایس نے اسٹاک مارکیٹ کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ارکان اسمبلی نے بھی نازیبا ایس ایم ایس کی شکایات کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایف آئی اے نے آزاد کشمیر سے ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ نازیبا ای میلز اور ایس ایم ایس سکیورٹی فورسز اور عوامی قائدین کیخلاف بھی کئے گئے۔ رحمن ملک نے کہا کہ پوری دنیا سائبر کرائمز کیخلاف ہے اور ایس ایم ایس اور ویب سائٹ کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی ایک مہم سکیورٹی فورسز کے خلاف انٹرنیٹ پر مذموم پروپیگنڈا کرنے والی بعض تنظیموں کے خلاف بھی شروع کی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو اس طرح کی خبروں اور میسجز پیغامات کی نگرانی و چیکنگ اور سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے اس حوالے سے اقدامات کئے ہیں اور اس طرح کے عناصر کے خلاف آئندہ چند دنوں میں کارروائی کی جائے گی۔
ربط
ربط
Tuesday, June 23, 2009
پاکستان ا یس ایم ایس اینڈ موبا ئل میسیجنگ ایسوسی ایشن نے یکم جولائی کو پاکستان میں ایس ایم ایس با ئیکاٹ ڈے کی کال واپس لے لی ۔
پاکستان ا یس ایم ایس اینڈ موبا ئل میسجنگ ایسوسی ایشن کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز حکومت نے ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔ لہذا پاکستان ا یس ایم ایس اینڈ موبا ئل میسجنگ ایسوسی ایشن نے یکم جولائی کو پاکستان میں ایس ایم ایس با ئیکاٹ ڈے کی کال واپس لے لی ۔پاکستان ا یس ایم ایس اینڈ موبا ئل میسجنگ ایسوسی ایشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومتوں نے اس بات پر یقین کر لیا ہے کہ ایس ایم ایس حکومتوں کے خلاف لطیفے اور دیگر مزاحیہ پیغامات کی ترسیل کاذریعہ بنتے رہے ہیں۔ حکومت نے اس سلسلے میں ایس ایم ایس پر ٹیکس لگانے کا جو اقدام اٹھایا تھا اسے عوامی حمایت حاصل نہیںتھی ۔ ایس ایم ایس نوجوانو ں کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔
پاکستان ا یس ایم ایس اینڈ موبا ئل میسجنگ ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق موبائل فون کمپنیاں پہلے ہی ہر فون کارڈ ری چارج کرنے پر پندرہ فیصد رقم وصول کر رہی ہیں جس میں سے ایک حصہ حکومت کو ٹیکس کی صورت میں جا رہا ہے۔ ان کے مطابق حکومت اگر اپنے خلاف بھیجے جانے والے ایس ایم ایس کی وجہ سے پریشان ہے تو اس کی تحقیقات کرائے لیکن اس جرم کی سزا ان کروڑوں معصوم لوگوں کو نہیں ملنی چاہیے جو اپنی جائز ضروریات کے لئے پیغام رسانی کا یہ سستا ذریعہ استعمال کر رہے ہیں۔

Subscribe to:
Posts (Atom)