Saturday, December 24, 2011

بہترین اردو بلاگر کا اعزاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یار فرحان دانش! ۔

گذشتہ رات پاکستان بلاگ ایوارڈز2011ء کی تقریب تقسیم ایورڈزکا انعقاد ریجنٹ پلازہ کراچی میں کیا گیا۔ میں چند وجوہات کی بناء پراس تقریب میں شرکت نہ کر سکا۔ پاکستان بلاگ ایوارڈز2011ء میں میرا بلاگ بھی" بہترین اردو بلاگر " کی فہرست میں شامل تھا۔

نتائج کے مطابق بہترین اردو بلاگر کا ایوارڈ مجھے دیا گیا ہے۔ کاش میں ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کر لیتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ افسوس صد افسوس مگر میں ٹوئیٹر اور فیس بک کے ذریعے تقریب پر نظر رکھے ہوئے تھا۔ بہرحال اس ایوارڈ کے لیے میں اپنے اردو بلاگر ،دوستوں اور قارئین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی حوصلہ افزائی و رہنمائی کی بدولت مجھے یہ ایوارڈ دیا گیا۔

میں دیگرزمروں میں کامیاب ہونے والے بلاگرز کو بھی تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آخر میں پاکستان بلاگ ایوارڈزکی پوری ٹیم اور ووٹ دینے اور تبصرے کرنے والے تمام ساتھیوں کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے بلاگ کو ایوارڈ کے قابل سمجھا۔ اللہ انہیں جزائے خیر دے۔

Saturday, December 3, 2011

ادھورے سپنے - آخری قسط


گڈو کو دفن کیا جا چکا ہےاوراب محلے کی مسجد کے امام صاحب انتہائی عجزوانکساری سے گڈوکیلئے دعا مانگ رہے ہیں۔ آسمان پر بادل اورگہرے ہوچکے ہیں۔ ننھےگڈوکی موت پرآسمان کا سینہ بھی غم سے پھٹ پڑاہےاوروہ بھی مسلسل روئےچلاجارہا ہے۔ وقفے وقفےسے بادل یوں گرجتے ہیں جیسے کوئی بوڑھیا اپنے جوان بیٹے کی موت پرنوحہ کررہی ہوں۔ گہرے کالے بادل اس قدر نیچےآچکےہیں گویا وہ پرانے قبرستان میں اپنی چھوٹی سی قبر میں پرسکون سوئے ہوئے گڈوکا آخری دیدارکرنا چاہتے ہوں۔۔۔۔۔ جیسے کہ وہ ننھے گڈو کا خوبصورت ماتھا چوم لینا چاہیتے ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ محبت وایثار سے سرشارکسی ماں کی طرح۔۔۔۔۔۔!!