اسٹاک ہوم : سویڈن میں کم سے کم وقت میں ایس ایم ایس ٹائپ کرنے کا انوکھا مقابلہ ایک 17 سالہ طالبہ نے جیت لیا۔ مائی سوینزسن نامی طالبہ نے 141 حروف کا ایس ایم ایس صرف 61 سیکنڈ میں ٹائپ کر کے سویڈش ٹیکسٹ میسجنگ چیمپئین شپ جیت لی۔
اس کے قریب ترین حریف نے یہ ایس ایم ایس 68 سیکنڈ میں ٹائپ کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ مائی سوینزسن سیمی فائنل میں اپنے ہی قائم کئے گئے 50 سیکنڈ کا ریکارڈ عبور نہ کر سکیں۔ فائنل جیتنے پر اسے 25 ہزار کرونا کا نقد انعام دیا گیا۔







