Showing posts with label بدترین. Show all posts
Showing posts with label بدترین. Show all posts

Wednesday, December 30, 2009

کراچی کی بدترین آتشزدگی ایک سوچی سمجھی سازش

دسویں محرم کے موقع پر ایم اے جناح روڈ پر ہونیروالی تاریخ کی بدترین آتشزدگی سے کراچی کے تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی دکان جل کر خاکستر ہوگئی تھی، ایک اندازے کے مطابق 60 سے زائد مختلف مارکیٹوں میں قائم تین سے چار ہزار دکانوں کو نقصان پہنچا جس میں رکھا ہوا مختلف نوعیت کا قیمتی سامان جن میں کپڑے، پردے، کمبل، کاغذ، اسٹیشنری کا سامان، ادویات، کھلونے، پلاسٹک کا سامان، الیکٹرانکس آئٹم، کھیل کا سامان، کراکری اور دیگر چیزیں شامل تھیں جل کر خاکستر ہوگیا۔