Showing posts with label حکومت. Show all posts
Showing posts with label حکومت. Show all posts

Sunday, January 31, 2010

جاگیرداری نظام

یہ ایک مافیا کی قسم ہے۔ ان کی اکثریت ملک کے غداروں اور غیر ممالک کے ایجنٹوں پر مشتمل ہوتی ہے۔  ان کے باپ دادا نے آزادی کی مخالفت کی اور مجاہدین آزادی کی مخبریاں کرکے جاگیریں حاصل کی تھیں جس میں آزادی کے بعد عوام کا خون چوس چوس کر اور اضافہ کرلیا۔

Sunday, March 22, 2009

ڈبل سواری پر پابندی

ڈبل سواری پر پابندی میں کئی بار کی جانیوالی توسیع سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی ایک عارضی انتظام کے تحت ماضی میں لگائی جاتی رہی ہے مگر اب یہ پابندی تسلسل سے جاری ہے اور ختم نہیں کی جا رہی۔ کہنے کو تو یہ پابندی بدامنی سے بچاؤ اور ناخوشگوار واقعات کے سدباب کیلئے ہے مگر میں حکومت سے ادب کے ساتھ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس باب میں عوام کو ہی کیوں مشکل میں ڈالا جارہا ہے ؟ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقے سے ادا نہیں کررہی اور وہ ذمہ داریاں ادا کر بھی کیسے سکتے ہیں جب آدھی سے زیادہ نفری کو پروٹوکول میں مصروف رکھا جاتا ہے۔میری حکومت سے گزارش ہے کہ عوام کی مشکل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈبل سواری سے پابندی اٹھائی جائے.