Showing posts with label دن. Show all posts
Showing posts with label دن. Show all posts

Thursday, May 14, 2009

ہائے رے بجلی، عوام کو دن میں چین نہ رات میں سکون

ملک بھر میں بڑھتی ہوئی گرمی کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے نے عوام کو دوہرے عذاب میں مبتلا کردیا ہے ۔کراچی میں شہریوں کو بجلی کے بدترین بحران کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق کر اچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو پانچ سو میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ سے دس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ۔ دوسری جانب شہر میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہیں۔بجلی کی آنکھ مچولی سے فرسودہ تنصیبات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے اور لائین ٹرپ ہونے کی شکایات عام ہیں۔لوڈ شیڈنگ کے باعث انٹر میڈیٹ کا امتحان دینے والے طالب علم خاص طور پر شدید پریشان ہیں ۔ شہریوں نے حکومت سے کے ای ایس سی انتظامیہ کی بے حسی اور ناقص کارکردگی کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔لاہور کی صورت حال بھی کراچی سے زیادہ مختلف نہیں ہے جہاں آٹھ سے دس گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شہریوں کو نہ دن میں سکون ہے اور نہ رات میں چین ۔پشاور صوبہ سرحد کے مختلف علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ شہری علاقوں میں آٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔شہر کے کئی صنعتی یونٹ بند ہیں جبکہ لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے