کراچی کی شاہراہِ فیصل پرعزاداروں کی بس کے دھماکے سے نشانہ بننے کے بعد شہر میں جناح ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ کے قریب ایک اور زوردار دھماکے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل بس دھماکے کے بعد بارہ لاشیں ہسپتال لائی جا چکی ہیں جبکہ 50 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔







