Showing posts with label مسائل. Show all posts
Showing posts with label مسائل. Show all posts

Saturday, November 21, 2009

ٹریفک کےمسائل


آج دنیا میں ہماری زندگی کو آسان بنانے والی سب سے اہم اور بڑی مصنوعات میں سے ایک آٹو موبائل ہے۔18ویں صدی کی آخری تہائی سے لے کر آج تک مستقل مائل بہ ترقی خط حیات میں آٹو موبائل گاڑیوں، ٹرکوں اور ٹرالروں کے ہمیں فراہم کردہ امکانات سب کی نظر کے سامنے ہیں۔اور ہم اس حقیقت سے ہرگز صرف نظر نہیں کر سکتے کہ ان ذرائع رسل و رسائل نے ہماری دنیا کی طویل مسافتوں کو اتنا سمیٹ دیا ہے کہ اب دنیا ایک چھوٹے سے گاؤں کی شکل اختیار کر گئی ہے۔