Tuesday, April 14, 2009

میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا

دستور



از شاعر انقلاب حبیب جالب

دیپ جس کا محلات ہی میں جلے
چند لوگوں کی خوشیوں کو لے کر چلے
وہ جو سائے میں ہر مصلحت کے پلے
ایسے دستور کو، صبح بےنور کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا

میں بھی خائف نہیں تختہ دار سے
میں بھی منصور ہوں کہہ دو اغیار سے
کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے
ظلم کی بات کو، جہل کی رات کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا

پھول شاخوں پہ کھلنے لگے،تم کہو
جام رندوں کو ملنے لگے،تم کہو
چاک سینوں کے سلنے لگے ،تم کہو
اِس کھلے جھوٹ کو، ذہن کی لوٹ کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا

تم نے لوٹا ہے صدیوں ہمارا سکوں
اب نہ ہم پر چلے گا تمھارا فسوں
چارہ گر میں تمہیں کس طرح سے کہوں
تم نہیں چارہ گر، کوئی مانے، مگر
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا

ایس ایم ایس کا غیر قانونی استعمال بند نہ ہوا تو سروس بند کردی جائے گی : رحمن ملک

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے امور داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ایس ایم ایس کا غیر قانونی استعمال بند نہ ہوا تو یہ سروس بند کردی جائے گی۔ حکومت دہشت گردی اور قانون شکنی روک تو نہیں روک سکتی لیکن پابندیاں لگانے میں‌بڑی ماہر ہے ۔

Sunday, April 12, 2009

موبائل فون ننھی ڈائرکٹری

القلم فورم کے ممبربھائی"سائینسدان"نے موبائل فون کے لیے ایک سافٹ وئیر تشکیل دیا ہے جس سے پاکستان کے تمام شہروں کے ڈائلنگ کوڈ اور ایمرجنسی نمبر باآسانی چند کیز دبانے سے معلوم کئے جا سکتے ہیں۔ یہ سافٹ وئیر کسی بھی ایسے موبائل پر رن کیا جا سکتا ہے جس میں جاوا سپورٹ دستیاب ہو۔

ڈاؤن لوڈ کرنے اور مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اس لنک پر تشریف لائیں:

Monday, April 6, 2009

کچے گھڑے پر تیرنے والو

کچے گھڑے پر تیرنے والو
کیسے پار لگاو گے
درد سمندر دونوں گہرے
آخر ڈوب ہی جاو گے

کالی بدلی جب برسے گی
پانی روک نہ پاو گے
پیار کی خوشبو جب مہکے گی
کیسے ایسے چھپاو گے

پیار کی دنیا سب سے نرالی
کس کس کو سمجھاو گے
قسمیں وعدے سب ہی جھوٹے
پر تم سمجھ نہ پاو گے

لازم ھے کہ ھم بھی ديکھين گے

لازم ھے کہ ھم بھی ديکھين گے
وہ دن کہ جس کا وعدہ ھے
جولوح ازل مين لکھا ھے
جب ظلم وستم کے کوھ گران،،،،
روئي کی طرح اڑجائين گے
ھم محکومون کے پائون تلے
جب دھرتی دھڑدھڑدھڑکےگی
اوراھل حکم کےسراوپر
جب بجلی کڑکڑکڑکےگی
جب ارض خدا کےکعبےسے
سب بت اٹھوائے جا ئين گے
ھم اھل صفا مرد و حرم
مسند پر بٹھا ئےجائين گے
سب تاج اچھا لے جائينگے
سب تخت گرائے جائينگے

Saturday, April 4, 2009

اتوار کو ملک گیر”پرامن یوم مذمت “منانے کا اعلان

مختلف سیاسی اور سما جی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے سوات میں سترہ سالہ معصوم لڑکی پرسرعام کوڑے برسانے کے خلاف اتوار کو ملک گیر”پرامن یوم مذمت “منانے کا اعلان کیا ہے۔ مختلف سیاسی اور سما جی تینظموں اور سول سوسائٹی کے کارکن اتوارکو اپنے گھروں، دکانوں، صنعتوں ، گلیوں اورشاہراہوں پر سیاہ پرچم اور بینرز لگا کر پرامن احتجاج رجسٹر کرائیں گی ۔ چاروں صوبوں، شمالی علاقہ جات اورآزاد کشمیر کی مختلف سیاسی ,سما جی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوات میں قوم کی بیٹی کے ساتھ ہونے والے ظلم وبربریت کے عمل کے خلاف پرامن احتجا ج کرکےثابت کردیں کہ عوام خصوصاً خواتین کے ساتھ دہشت گردی یاکسی بھی قسم کے گھناؤٴنے عمل کا ارتکاب کرنے کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج اورمتحد ہے۔

طالبان نے 17سالہ لڑکی کو34کوڑوں کی شرم ناک سزا دی

سوات میں طالبان نے 17سالہ لڑکی کو34کوڑوں کی شرم ناک سزا دی۔ اس بیچاری کاقصور صرف یہ تھا کہ وہ گھر سے اپنے"نامحرم" سسر کے ساتھ باہر نکلی تھی اور اس نے"طالبانی شریعت"کی خلاف ورزی کی تھی۔سرعام اور درجنوں مردوں کی موجودگی میں انجام دی جانےوالی اس سزا میں17سالہ لڑکی کو منہ کے بل لیٹا کراس کی پشت پر34کوڑوں مارے گئے۔مگر کسی بے غیرت اوربے شرم مرد نے اس سزا کو روکوانے کی کوسش نہیں کی۔اور کسی شخص نے اس کی موبائل کے ذریعے اس واقعے کی وڈیو بنا کر میڈیا کو فراہم کر دی میڈیا نے اس کو 3اپریل جمعہ کے دن نشر کیا۔ وڈیو کے نشر ہوتے ہی پورے پاکستان میں ہلچل مچ گئی اور عوام نے اپنے شدید غم وغصے کا اظہارکیا۔عوام کا کہنا ہے کی اس واقعے کے بعد صوبہ سرحد کی نارکارہ حکومت کو برطرف کیاجائے۔


Wednesday, April 1, 2009

کے ای ایس سی کو وفاق کے حوالے کیا جائے

کراچی میں بجلی کی طویل دورانئے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام نے بے چینی اور گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور بجلی کے بحران کو ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی پر کاری ضرب قرار دیا ہے، شہر کراچی کے عوام بجلی کے بلوں کی مد میں ملک بھر سے زیادہ ادائیگی کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود یہاں بجلی کا بحران نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہا ہے بلکہ کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہورہی ہیں اُنہوں نے کہاکہ موسم گرما میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے معمول نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے اور وہ اس صورتحال میں عوام اپنے پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ،عوام نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اوروفاقی وزیربرائے پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں بجلی کی گھنٹوں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافی الفور نوٹس لیاجائے اور بجلی کے مسئلے کے حل کے لیے کے ای ایس سی کو دوبارہ وفاق کے ماتحت کیاجائے اور اوپن ٹینڈر کے ذریعہ اس ادارے کو ایسی انتظامیہ کے حوالہ کیاجائے جو کراچی کے شہریوں کے مسائل کے حل میں مخلص ہوں۔