Saturday, October 17, 2009

صرف کراچی اور حیدر آباد میں ڈبل سواری پر پابندی کیوں؟؟؟

صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے ایک بار پھر کراچی اور حیدر آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق پابندی دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر لگائی گئی ہے ۔ پنجاب اور سرحد میں مسلسل بم دھماکوں کے اور متعدد ہلاکتوں کے بعد حفظ ماتقدم کے طور پر ڈبل سواری پر پابندی ضروری سمجھی گئی ہے۔
کراچی میں ایک اندازے کے مطابق دس لاکھ موٹر سائیکل سوار ہیں اور ان میں سے نصف ڈبل سواری پر دفاتر اور دیگر کاموں پر جاتے ہیں جو پابندی کی صورت میں براہ راست متاثر ہوتے ہیں۔
قابل توجہ امر یہ ہے کہ حکومت جرائم پر قابو پانے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگاکر لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے دعوے کے ساتھ انہیں ایک سہولت سے بھی محروم کر دیتی ہے۔ عام لوگوں کی رائے میں جرائم پر قابو پانے کا یہ طریقہ زیادہ موٴثر بھی نہیں ہے، اس کے بجائے حکومت کو چاہئے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے پر توجہ دے۔ پولیس کے گشت میں اضافہ کرے جومنظم گروہ جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ان کا قلع قمع کیا جائے اور جب تک شہریوں کو سفر کے بہتر ذرائع فراہم نہیں کئے جاتے ڈبل سواری پر پابندی نہ لگائی جائے۔
باربارکراچی اور حیدر آباد میں ڈبل سواری پر پابندی کیوں لگائی جاتی ہے باقی سندھ میں کیوں نہیں لگائی جاتی جہاں جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ یا وزیرموصوف اپنے ووٹرز کو ناراض کرنا نہیں چاہتے۔ اصل میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرکے حکومت نے دراصل جرائم ختم کرنے میں اپنی ناکامی کا کھلا اعتراف کیا ہے ۔ حکومت ڈبل سواری پر پابندی کو مستقل بنیادوں پر ختم کرے کیونکہ غریب عوام کیلئے موٹر سائیکل ایک سستی ٹرانسپورٹ کی حیثیت رکھتی ہے ۔

23 comments:

  1. This comment has been removed by a blog administrator.

    ReplyDelete
  2. بھائی اس بار اسلام آباد میں تو سائکل پر بھی ڈبل سواری بند ہے

    ReplyDelete
  3. بھائی اس بار اسلام آباد میں تو سائکل پر بھی ڈبل سواری بند ہے

    ReplyDelete
  4. بھائی اس بار اسلام آباد میں تو سائکل پر بھی ڈبل سواری بند ہے

    ReplyDelete
  5. ہمارے ڈاکٹر بہت قابل ہیں۔

    "آپ کی ٹانگ میں پھوڑا ہے، ہم اس قابل تو نہیں‌کہ اس کا علاج کر سکیں، کیوں‌ نہ آپ کی ٹانگ ہی کاٹ دی جائے۔ کیا خیال ہے؟"

    ReplyDelete
  6. ہمارے ڈاکٹر بہت قابل ہیں۔

    "آپ کی ٹانگ میں پھوڑا ہے، ہم اس قابل تو نہیں‌کہ اس کا علاج کر سکیں، کیوں‌ نہ آپ کی ٹانگ ہی کاٹ دی جائے۔ کیا خیال ہے؟"

    ReplyDelete
  7. لاہور میں بھی پہلی بار ۔ شاید کراچی کا اثر ہو گیا ہے

    ReplyDelete
  8. لاہور میں بھی پہلی بار ۔ شاید کراچی کا اثر ہو گیا ہے

    ReplyDelete
  9. آبادی کا اثر ہے :shock:

    ReplyDelete
  10. آبادی کا اثر ہے :shock:

    ReplyDelete
  11. آبادی بڑھ رہی ہے تو کمانے کے ذرائع بھی بدل رہے ہیں
    اب پولیس کے اور ٹرانسپوٹرز کے کمانے کے دن آگئے ہیں

    ReplyDelete
  12. آبادی بڑھ رہی ہے تو کمانے کے ذرائع بھی بدل رہے ہیں
    اب پولیس کے اور ٹرانسپوٹرز کے کمانے کے دن آگئے ہیں

    ReplyDelete
  13. آبادی بڑھ رہی ہے تو کمانے کے ذرائع بھی بدل رہے ہیں
    اب پولیس کے اور ٹرانسپوٹرز کے کمانے کے دن آگئے ہیں

    ReplyDelete
  14. آبادی بڑھ رہی ہے تو کمانے کے ذرائع بھی بدل رہے ہیں
    اب پولیس کے اور ٹرانسپوٹرز کے کمانے کے دن آگئے ہیں

    ReplyDelete
  15. لاہور میں ایک ہی وقت میں تین مقامات پرحملے ہوئے وہاں تو ڈبل سواری پر پابندی نہیں لگائی گئی :idea:

    ReplyDelete
  16. لاہور میں ایک ہی وقت میں تین مقامات پرحملے ہوئے وہاں تو ڈبل سواری پر پابندی نہیں لگائی گئی :idea:

    ReplyDelete
  17. میں اچھا خاصا دفتر سے واپسی پر ابو کے ساتھ بائیک پر چلا جاتا تھا، اب مجھے بس میں جانا پڑتا ہے :???: کسی کو ہم غریبوں کا خیال ہی نہیں ہے۔ :twisted:

    ReplyDelete
  18. میں اچھا خاصا دفتر سے واپسی پر ابو کے ساتھ بائیک پر چلا جاتا تھا، اب مجھے بس میں جانا پڑتا ہے :???: کسی کو ہم غریبوں کا خیال ہی نہیں ہے۔ :twisted:

    ReplyDelete
  19. عمار بھائی آپ ابو کو پیچھے بٹھا کر کیوں نہیں لے جاتے
    بزرگوں کے لئے رعایت دی گئی ہے :idea:

    ReplyDelete
  20. عمار بھائی آپ ابو کو پیچھے بٹھا کر کیوں نہیں لے جاتے
    بزرگوں کے لئے رعایت دی گئی ہے :idea:

    ReplyDelete
  21. عمار بھائی آپ ابو کو پیچھے بٹھا کر کیوں نہیں لے جاتے
    بزرگوں کے لئے رعایت دی گئی ہے :idea:

    ReplyDelete
  22. عمار بھائی آپ ابو کو پیچھے بٹھا کر کیوں نہیں لے جاتے
    بزرگوں کے لئے رعایت دی گئی ہے :idea:

    ReplyDelete
  23. بہت بہت شکریہ دانش بھائی
    بہت بہترین معلومات ملی ہیں



    آپ کے لئے جزاک اللہ
    اور دعائے خیر کہ اللہ آپکو آسانیاں عطا فرمائے
    اور آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق دے ۔

    ReplyDelete