Thursday, July 30, 2009

لاہورمیں وکیلوں کی غنڈہ گردی

">

;rel=0" type="application/x-shockwave-flash" wmode="transparent" height="350" width="425">

Sunday, July 26, 2009

چائنا کی چیزوں کا اعتبار نہ کریں۔۔۔

27 جون صبح 5:30 بجے شنگھائی میں ایک زیرِ تعمیر عمارت عجیب انداز سے زمین بوس ہوگئی۔ چونکہ یہ عمارت زیرِتعمیر تھی اس لیے اس حادثے میں صرف ایک ورکر مارا گیا۔ اس عمارت کے گرنے کی وجہ اس کے پاس سے گزرتے ہوئے برساتی نالہ بتایا جاتا ہے۔
مگر اس کی تصاویر واقعی حیران کن ہیں۔

اسی لیے کہتے ہیں چائنا کی چیزوں کا اعتبار نہیں کرنا چاہئیے

Saturday, July 25, 2009

SMS کے ذریعے شناختی کارڈکے کوائف کی تصدیق کا نظام متعارف

وزیر داخلہ سینیٹر اے رحمن ملک نے کہا ہے کہ کسی ملک کو نادرا کے ڈیٹابیس تک رسائی حاصل نہیں نہ ہی یہ رسائی دی جائے گی۔ وہ جمعہ کو یہاں نادرا ہیڈ کوارٹر میں نادرا کی نئی ویب سائٹ اور موبائل ایس ایم ایس کے ذریعہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی تصدیق کی سہولت کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر داخلہ نے نادرا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موبائل ایس ایم ایس سہولت سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کہیں بھی کسی بھی جگہ شہریوں کی فوری تصدیق میں آسانی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایس کے ذریعہ کوائف کی تصدیق کے نظام سے موبائل فون کمپنیاں بھی فائدہ اٹھا سکتی ہیں اور انہیں صارفین کو سم کے اجراء کے وقت صارف کے کوائف کی تصدیق کی سہولت میسر آئیگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی ملک کو نادرا کے ڈیٹابیس تک رسائی حاصل نہیں، نہ ہی کسی ملک کو رسائی دی جائیگی۔وزیرداخلہ کو بتایاگیاکہ ایس ایم ایس کے ذریعے کوائف کی تصدیق کی فیس عام شہری کے لئے 10جبکہ پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں کیلئے 5روپے ہے جس پر وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ فیس زیادہ ہے،پولیس سے 2روپے وصول کئے جائیں جبکہ عام شہریوں کے لئے بھی فیس کم کی جائے۔

ماخذ: روزنامہ جنگ

Wednesday, July 22, 2009

اس طرح ہوگا پاکستان سے پولیوکا خاتمہ

کیا پتہ آم کھانے سے پولیو کا وائر س اثر نہ کرتا ہو۔۔۔۔
پولیو کا خاتمہ بذریعہ آم کھاو مہم۔

Sunday, July 19, 2009

شادی شدہ “شہیدوں“ کے نام

ماں نے کہا کہ بیٹی! نہ شوہر پہ ظلم کر
ایسا نہ ہو کہیں وہ تیرا سر ہی پھوڑ دے

سختی بجا ہے، باندھ کے رکھنا بھی ٹھیک ہے
’’ لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے

Wednesday, July 15, 2009

عوامی حلقوں کی وزارت داخلہ کی ہدایت پر شروع کی جانے والی مہم کی شدید مخالفت

عوامی حلقوں کی طرف سے وزارت داخلہ کی ہدایت پر شروع کی جانے والی مہم کی شدید مخالفت کی گئی ہے ان کا کہنا ہے کہ اس مہم سے صرف ذاتی مخالفین کو نشانہ بنایاجائے گا حکومت نے بڑے مسائل اور چیلنجز کو نظر انداز کرکے ایک نئی مہم شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے دوسرے کاموں میں مصروف ہو جائیں گے۔کہا جاتا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے اس کی پالیسی کے خلاف جو ای میلز چلتی ہیں ان کی وجہ سے حکومت کے بہت سے راز اور خفیہ اقدامات بھی بے نقاب ہو جاتے ہیں، جنہیں حکومت اپنی ناکامی اور بدنامی تصور کرتی ہے۔ متعدد بیرونی ممالک سے بھی لوگ ای میلز کرتے ہیں اس طرح مختلف اداروں اور افراد کے درمیان جدید سائنسی بنیادوں پر قائم ہونے والے روابط کو اپنے خلاف پروپیگنڈہ مہم کا نام دے کر یہ کارروائی دراصل اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک ایسی کوشش ہے جسے نہ صرف ملک کے عوامی حلقوں میں بلکہ عالمی سطح پر بھی پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جائے گا اور اس تاثر کو تقویت ملے گی کہ حکومت عوامی حلقوں اور مختلف اداروں کے درمیان ان روابط کو اپنے خلاف پروپیگنڈہ مہم کا نام دے کر کارروائی کرنا چاہتی ہے۔

حکمرانوں کیخلاف غیر شائستہ ایس ایم ایس‘ ای میلز کرنے والوں کی جائیداد ضبط‘ 14 سال قید‘ عملدرآمد شروع

وزارت داخلہ نے سکیورٹی فورسز اور عوامی قائدین کیخلاف پروپیگنڈا مہم کا نوٹس لیتے ہوئے نازیبا ای میلز اور ایس ایم ایس کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور ایف آئی اے کو سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسے ای میلز اور ایس ایم ایس کرنے والوں کو 14 سال قید تک کی سزا اور جائیداد کیقرقی بھی ہوسکے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں انٹرپول سے بھی مدد لی جائے گی اور بیرون ملک مطلوبہ افراد کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پروپیگنڈا ایس ایم ایس نے اسٹاک مارکیٹ کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ارکان اسمبلی نے بھی نازیبا ایس ایم ایس کی شکایات کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایف آئی اے نے آزاد کشمیر سے ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ نازیبا ای میلز اور ایس ایم ایس سکیورٹی فورسز اور عوامی قائدین کیخلاف بھی کئے گئے۔ رحمن ملک نے کہا کہ پوری دنیا سائبر کرائمز کیخلاف ہے اور ایس ایم ایس اور ویب سائٹ کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی ایک مہم سکیورٹی فورسز کے خلاف انٹرنیٹ پر مذموم پروپیگنڈا کرنے والی بعض تنظیموں کے خلاف بھی شروع کی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو اس طرح کی خبروں اور میسجز پیغامات کی نگرانی و چیکنگ اور سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے اس حوالے سے اقدامات کئے ہیں اور اس طرح کے عناصر کے خلاف آئندہ چند دنوں میں کارروائی کی جائے گی۔

ربط

عوامی حلقوں کی وزارت داخلہ کی ہدایت پر شروع کی جانے والی کی شدید مخالفت

عوامی حلقوں کی طرف سے وزارت داخلہ کی ہدایت پر شروع کی جانے والی کی شدید مخالفت کی گئی ہے ان کا کہنا ہے کہ اس مہم سے صرف ذاتی مخالفین کو نشانہ بنایاجائے گا حکومت نے بڑے مسائل اور چیلنجز کو نظر انداز کرکے ایک نئی مہم شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے دوسرے کاموں میں مصروف ہو جائیں گے۔کہا جاتا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے اس کی پالیسی کے خلاف جو ای میلز چلتی ہیں ان کی وجہ سے حکومت کے بہت سے راز اور خفیہ اقدامات بھی بے نقاب ہو جاتے ہیں، جنہیں حکومت اپنی ناکامی اور بدنامی تصور کرتی ہے۔ متعدد بیرونی ممالک سے بھی لوگ ای میلز کرتے ہیں اس طرح مختلف اداروں اور افراد کے درمیان جدید سائنسی بنیادوں پر قائم ہونے والے روابط کو اپنے خلاف پروپیگنڈہ مہم کا نام دے کر یہ کارروائی دراصل اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک ایسی کوشش ہے جسے نہ صرف ملک کے عوامی حلقوں میں بلکہ عالمی سطح پر بھی پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جائے گا اور اس تاثر کو تقویت ملے گی کہ حکومت عوامی حلقوں اور مختلف اداروں کے درمیان ان روابط کو اپنے خلاف پروپیگنڈہ مہم کا نام دے کر کارروائی کرنا چاہتی ہے۔

حکمرانوں کیخلاف غیر شائستہ ایس ایم ایس‘ ای میلز کرنے والوں کی جائیداد ضبط‘ 14 سال قید‘ عملدرآمد شروع

وزارت داخلہ نے سکیورٹی فورسز اور عوامی قائدین کیخلاف پروپیگنڈا مہم کا نوٹس لیتے ہوئے نازیبا ای میلز اور ایس ایم ایس کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور ایف آئی اے کو سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسے ای میلز اور ایس ایم ایس کرنے والوں کو 14 سال قید تک کی سزا اور جائیداد کیقرقی بھی ہوسکے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں انٹرپول سے بھی مدد لی جائے گی اور بیرون ملک مطلوبہ افراد کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پروپیگنڈا ایس ایم ایس نے اسٹاک مارکیٹ کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ارکان اسمبلی نے بھی نازیبا ایس ایم ایس کی شکایات کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایف آئی اے نے آزاد کشمیر سے ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ نازیبا ای میلز اور ایس ایم ایس سکیورٹی فورسز اور عوامی قائدین کیخلاف بھی کئے گئے۔ رحمن ملک نے کہا کہ پوری دنیا سائبر کرائمز کیخلاف ہے اور ایس ایم ایس اور ویب سائٹ کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی ایک مہم سکیورٹی فورسز کے خلاف انٹرنیٹ پر مذموم پروپیگنڈا کرنے والی بعض تنظیموں کے خلاف بھی شروع کی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو اس طرح کی خبروں اور میسجز پیغامات کی نگرانی و چیکنگ اور سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے اس حوالے سے اقدامات کئے ہیں اور اس طرح کے عناصر کے خلاف آئندہ چند دنوں میں کارروائی کی جائے گی۔

ربط

Saturday, July 11, 2009

ہائی سیکورٹی

شرارتی بچوں کامزاحیہ اشتہار

">

;rel=0" type="application/x-shockwave-flash" wmode="transparent" height="350" width="425">

Wednesday, July 1, 2009

پٹرول پمپ پرموبائل فون کا استعمال

ایک صاحب نے اندھیرے میں پٹرول کا لیول چیک کرنے کے لئے موبائل کی روشنی استعمال کرنے کی کوشش کی۔ ذرا ملاحظہ فرمائیں