ویکیپڈیا پر پاکستان کی امیرترین 16شخصیات کی فہرست سامنے آگئی ہے جس کے مطابق میاںمحمد منشا پہلے ۔صدر آصف علی زرداری دوسرے جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں محمد نواز شریف کا نام اثاثہ جات کے اعتبار چوتھے نمبر پر ہے۔ ان میں سے 12مستقل طور پر پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔تاہم امیر ترین افرادکی فہرست میں شامل افراد میں سے دو انور پرویز اور مائیکل چوہدری مستقل طور پر بیرون ملک رہایش پذیر ہیں۔ جبکہ ناصر شون اور عبدالرزاق دونوں پاکستان اور دوبئی میں رہائش پذیر ہیں ۔ ویکیپڈیا پر جاری کی گئی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ نشاط گروپ کے 62 سالہ مالک میاں محمد منشا 5ارب ڈالرکے اثاثہ جات کے ساتھ پہلے ۔ 54سالہ صدر مملکت آصف علی زرداری 1.8ارب ڈالر کے اثاثہ جات کےساتھ دوسرے نمبر پر۔74سالہ بیسٹ وے گروپ (یوبی ایل)کے انورپرویز1.5 ارب ڈالر کےاثاثہ جات کے ساتھ تیسرے نمبر پر۔ 59سالہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما میاں محمد نواز شریف1.4ارب ڈالر کے اثاثہ جات کے ساتھ چوتھے نمبر پر۔ باٹلز اینڈ ریزارٹس کی چین کے 68سالہ مالک صدرالدین ہاشوانی 1.1ارب ڈالر کے اثانہ جاتے کے ساتھ پانچویں نمبر پر۔رئیل سٹیٹ کےکاروبار سے وابستہ شون گروپ کے 52سالہ ناصر شون ایک ارب ڈالر کے اثاثہ جات کے ساتھ چھٹے نمبر پر۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے عبدالرزاق یعقوب 1ارب ڈالر کے اثاثہ جات کے ساتھ ساتویں نمبر پر۔اٹلس ائیرکےمائیکل چوہدری 920 ملین ڈالر کے کے آٹھویں نمبر۔ حبیب بنک۔ میکروپاکستان کے رفیق حبیب 900ملین کے ساتھ نویں نمبر۔سہگل گروپ کے طارق سہگل 850ملین کے ساتھ دسویں ۔دیوان گروپکے دیوان مشتاق 800ملین ڈالر کے ساتھ 11ویں۔ لیکسن گروپ کے شوکت علی لاکھانی 800ملین کے ساتھ 12ویں۔بحریہ ٹائون کے ملک ریاض حسین 800ملین کے ساتھ 13ویں نمبر پر ہیں۔
بڑے غریب قسم کے امرا ہیں۔ہمارے جاپان میں ان سے زیادہ مالدار پاکستانی ہیں۔ :lol:
ReplyDeleteناصر شون تو کسی زمانہ ميں آصف زرداری کا دستِ راست سمجھا جاتا تھا
ReplyDeleteگرين فورٹ والا شيخ عابد حسين ہے يا مياں عابد ؟
سب سے زيادہ مشکوک دولت آصف زرداری کی ہے پھر ملک رياض اور پھر ناصر شون
سارے ہمارے پیسے ہیں کمینوں کے پاس
ReplyDeleteسبھی امیر افراد 50 کی دھائی کے اختتام پر ہیں یا گزار چکے ہیں۔ اپنی آخرت میں ہی کوئی نیکی کا کام کر جائیں اور پاکستانی عوام کی یہ دولت پاکستانی عوام میں ہی تقسیم کر دیں۔
ReplyDeleteدل جلانے کی بات کرتے ہو
ReplyDeleteالسلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
ReplyDeleteبہت خوب،ویسےبہت اہم معلومات ہیں۔ اب اس بات کواندازہ لگالیں کہ یہ سب ٹیکس کتناکتنادیتےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :sad:
والسلام
جاویداقبال
فوربز بلینئیرز کی لسٹ کے مطابق میاں منشا کے اثاثہ جات صرف ایک ارب ڈالر ہیں۔۔۔پانچ ارب نہیں:
ReplyDeletehttp://www.forbes.com/lists/2010/10/billionaires-2010_Mian-Muhammad-Mansha_SVAF.html
میری نظر میں تو صرف زرداری کی دولت مشکوک ہے۔ باقی سب کا کچھ نا کچھ کاروبار تو ہے۔ اس کے پرائز بانڈ نکلتے ہیں شاید!
ReplyDeleteاور جی نواز شریف کی دولت بڑی پاک ہے شریفوں کی جو ہوئی، جدی پشتی امیر لوگ ہیں نا نواز شریف اینڈ فیملی :twisted:
ReplyDeleteیہ تو آفیشل یعنی جھوٹی رپورٹ ہے۔ حقیقی اثاثے جو سوس بینکوں میں ہیں، انکا تو کوئی شمار ہی نہیں!
ReplyDeleteارے یہ سب پاکستانیوں کو کنگلا کر کے حاصل کیا گیا ہے
ReplyDeleteکیا کوئی ہے جو عوام کو حق دلا سکے؟؟
جناب - 'ہم سب سرمایہ دارانہ دور میں چل رہے ہیں سرمایا دارانہ نظام کی اخلاخیات بھی سرمایا ہے،،مذھب بھی سرمایا ہے ماں باپ بھی سرمایا ہے-آج ہی کی خبر ہے کہ سرمایا داروں نے مارکیٹ سے تمام چینی کی بوریاں خرید لیں اب انکی مرضی ہےجس دام چاہیں بیچیں غر یب چائے رو ٹی کے بجائے زہر کھا ر ہا ہے تو انکی بلا سے انکی دولت میں اضا فہ ہور ہا لوگ خودکشیاں کررہے ہیں تو کرتے رہیں انکے ضمیر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یہی سرما یا دارانہ نظام کی اخلاخیات ہے - اس نظام میں بس مقابلہ ہے 2 نمبر والے کا 1 نمبر سے 4 کا 3 سے ہمیشہ رینک پر نظر رہتی جائز نا جائز بے معنی الفاظ ہیں-اسمیں ڈارون کا موسٹ فٹیٹ والا نظریہ چلتا -کینیڈا میں امیر ملکؤں کے خلاف احتجاج ہورہا ہے تو ہوتا رہے کچھ فرق نہیں پڑے گا بلکہ احتجاج کرنے والوں کو ڈنڈے مارے جائیں گے - اگر اس سرمایا دارانہ نظام کے آگے کوئی بند نہ باندہ گیا تویہ سرمایا اس کرہ ارض تباہ کردیگا-جزبات میں کچھ زیادہ ہی بہہ گیا-شُکریہ
ReplyDeleteتصحیح نوٹ فرمائیں- اخلاخیات کی بجائے اخلاقیات پڑھا جائے- اور آخری جملہ اسطرح پڑھا جائے - سرمایہ اس کرہ ارض کو تباہ کر دیگا -شُکریہ
ReplyDeleteآپنے بالکل صحیح کہا ہے،اس نظام نے لوگوں کے وسائل پر قبضہ کر کے انہیں غلام بنا رکھا ہے اور جب کوئی قوم بغاوت کرتی ہے تو انہیں آپس میں یا ان کے جیسے کسی اور غلام ملک سے لڑوادیا جاتا ہے!
ReplyDeleteپاکستان میں موجود چھوٹے سرمایہ دار بھی اپنے بڑوں کی طرح اسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں :evil:
ان میں سے ٹیکس کون کون دیتا ہے ، نواز شریف صاھب کا ٹیکس کا ریکارڈ نکال کر دیکھیں زرا ،، اور زرداری صاھب کا تو اللہ ہی خافظ ہے
ReplyDeleteارود میں غلطیوں کے لیئے معذرت خواہ ہوں