ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ انتظامی یونٹ کی بنیاد پر نئے صوبوں کی تشکیل غداری نہیں، سرمایہ دار اور جاگیردارسدھر جائیں ورنہ ان پر کتے چھوڑے جائیں گے۔لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں ایم کیو ایم کے ورکرز کنونشن سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے قائد ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ ملک میں ہزارہ، سرائیکی اور دیگر صوبوں کا مطالبہ ہورہا ہے۔ انتظامی یونٹ کی بنیاد پر ان کو صوبوں کا درجہ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے اٹھارہویں ترمیم میں سیاسی جماعتوں میں انتخابات کی لازمی شرط کے خاتمے کی بھی مخالف کی تھی۔