آج برطانیہ کے شہزادہ ولیم اورکیٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شادی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبے میں منعقد ہوئی۔ شہزادہ ولیم فوجی ودی میں ملبوس تھے انہوں نے لال رنگ کی وہ ٹویونک بھی پہنی جو آئرش گارڈز کا سب سے بڑا افسرپہنتا ہے۔ جبکہ کیٹ نے ایک خوبصورت گاﺅن زیب تن کر رکھا تھا۔اس شاہی شادی کی تقریب کا سب کو بے چینی سے انتظار تھا اور آج یہ انتظار ختم ہوا ، کیٹ میڈلٹن شاہی خاندان کا حصہ بن گئیں۔







