شدت پسندوں نے قبائلی علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کی توسیع کو روکنے کے سلسلے میں متنبہ کرتے ہوئے انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ علاقے میں موبائل نیٹ ورک کے توسیع اور موبائل سمز کی خرید وفروخت کو بند کریں، جنوبی وزیرستان کے صدرمقام وانا میں اپنے شدت پسندوں نے جاری کردہ پمفلٹ میں دکانداروں کو بھی انتباہ کیا کہ وہ موبائل سمزکی خرید وفروخت بند کردیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، بیان میں کہا گیا کہ ایک یہودی موبائل فون کمپنی علاقے میں موبائل نیٹ ورک کی توسیع کررہی ہے جس کا مقصد طالبان کی سرگرمیوں کی جاسوسی کرنا اور ڈرون حملوں کو کامیاب بنا نا ہے جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ نے شدت پسندوں کے جاری بیان کی تصدیق کی ہے۔







