اس پوسٹ کو پڑھنے سے پہلے آپ اس کی پہلی قسط یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
پچھلی قسط میں ہم نے روایتی گاؤں کے مُکھیا جس کو ہم چوہدری یا جاگیرداریا وڈیرہ بھی کہہ سکتے ہیں کے بارے میں بات کی تھی آج ہم گوبل ولیج کے مُکھیا پر بات کریں گے۔ ترقی یافتہ ملکوں کا اصرار ہے کہ انٹرنیٹ ، کیبل ،سیٹلائٹ،میڈیا اورموبائل نظام کے معرض وجود میں آنے سے دنیا گوبل ولیج بن چکی ہے۔







