Tuesday, June 8, 2010

روایتی گاؤں بمقابلہ گلوبل ولیج


اگر آپ نے کسی گاؤں یا دیہہ یا موضع یا گوٹھ  کی طرزمعاشرت یا چال چلن کا مشاہدہ کیا ہو یا کسی فلم ڈرامے میں  دیکھا ہوگا کہ ایک روایتی گاؤں میں ایک چوہدری یا جاگیرداریا وڈیرایا مُکھیا ہوتا ہے۔جس نے غنڈے پال رکھے ہوتے ہیں۔ان غنڈوں کا کام مختلف گھروں میں چھلانگ مارنا۔امن پسند کسانوں اور کاشت کاروں کو تنگ کرنا،
مزارعین کو مُکھیاصاحب کی پالیسوں کے مطابق چلنے پر مجبور کرنا، مُکھیاکو گاؤں میں ہونے والے معاملات کی مخبری کرنا۔ مُکھیا کے قرض داروں کے اقتصادی اور خاندانی معاملات میں دخل اندازیاں کرنا ہوتا ہے۔ غنڈوں میں سے ایک "کنکٹا"قسم کا بدمعاش ہوتاہےجو مُکھیاکا نہایت لاڈلاہوتا ہے اور بے جا نازبرداریوں کی وجہ سے بعض اوقات مُکھیاکے احکامات کو بھی نظر انداز کر دیتا ہے۔، مُکھیااپنے کارندوں کے ذریعے گاؤں کے مختلف گھروں کے مکینوں کو اتنا کمینہ بنا دیتا ہےکہ وہ آپس میں لڑ تے ہیں اور انصاف کیلئے مُکھیاکے در پر حاضر ہوجاتے ہیں ۔  مُکھیاکے سیاسی لوگوں سے تعلقات ہوتے ہیں۔ گاؤں کے مُکھیاکے اعلی افسروں سے بھی خصوصی تعلقات ہوتے ہیں۔یہ افسر ہوتے تو بااختیار ہیں لیکن کام صرف مُکھیا کے آتے ہیں اور وہی کام کرتے ہیں جن کا مُکھیاکی طرف سے حکم ملتاہے۔نہروں میں موگھے لگوا کر اپنے حصے سے زیادہ پانی حاصل کرنااور دوسروں کی زمینوں پر قبضہ جیسے کام مُکھیا ان افسران کی مٹھیاں گرم کر کے کرواتا ہے۔



 .بقیہ حصہ اگلی پوسٹ میں پڑھیے

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔