امریکہ کی جانب سے پاکستان کو غیر فوجی شعبے میں ڈیڑھ ارب ڈالرز سالانہ امداد کا کیری لوگربل انتہائی متنازعہ شکل اختیار کر گیا ہے اور پاکستان میں اہم سیاسی جماعتوں کے بعد کور کمانڈرز کانفرنس میں بھی اس بل پہ شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جس کے بعد بل کے ساتھ مشروط امریکی شرائط کی منظوری کا معاملہ سنگین نوعیت اختیار کر گیا ہے۔







