بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شدید ہوگیا ہے ،جوکہ کراچی سے جنوب مغرب میں950 کلومیٹر دور ہے۔ سمندری طوفان ” پیٹ “6 ناٹیکل میل کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔سمندری طوفان ساحل اومان کے بعد سندھ یا بھارتی گجرات کی طرف مڑ سکتا ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر 1992ء سے منایا جا رہا ہے اور یہ دن منانے کا مقصد کشمیری عوام کی آزادی کیلئے جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ چلنا ہے کہ وہ اپنی آزادی کی تحریک میں خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ پاکستان کے ساتھ الحاق کشمیریوں کی سب سے بڑی آرزو ہے ۔ اس کے راستے میں ہندوستان حائل ہے۔