Thursday, June 3, 2010

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شدید ہوگیا ہے ،جوکہ کراچی سے جنوب مغرب میں950 کلومیٹر دور ہے۔ سمندری طوفان ” پیٹ “6 ناٹیکل میل کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔سمندری طوفان  ساحل اومان کے بعد سندھ یا بھارتی گجرات کی طرف مڑ سکتا ہے۔طوفان کی وجہ سے بلوچستان میں  اور سندھ کے علاقوں ٹھٹہ، بدین ، عمر کوٹ ، میر پور خاص، حیدر آباد اور کراچی میں تیز ہواﺅں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارشیں بھی ہو سکتی  ہیں ۔محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے سمندر میں موجودماہی گیروں کو آج رات تک ساحل پر واپس آنے کی ہدایت کردی ہے ۔ہماری قوم  ابھی عطاءآباد کی جھیل سے نبٹ بھی نہ پائی ہے کہ ایک اور طوفان ہمارے سروں پرمنڈلا رہا ہے۔ اللہ خیر کرے

6 comments:

  1. اللہ سب کو اپنی حفظ و امان مین رکھیں اور ہم سب کے گناہ معاف فرمائیں،آمین یا رب العالمین

    ReplyDelete
  2. اپنے لاہور میں تو ہم صرف نیری سے ہی واقف تھے۔ یہ ہری کین وغیرہ تو ہم نے باہر آکر دیکھے ہیں۔

    ReplyDelete
  3. یا اللہ خیر ، پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں اٹھنے والے سائیکلون ’فِٹ‘ کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے اور چوبیس گھنٹے بعد اس کا رخ ممکنہ طور پر پاکستان کے ساحلی علاقوں کی جانب ہوگا۔

    ReplyDelete
  4. لو جی اب اِک نئی مصيبت سمندری طوفان ,
    اس سے بڑی مصيبت پنجابی طالبان

    ReplyDelete