Friday, March 9, 2012

محرومی کے مزید 20سال

تحریر: خلیل احمد نینی تال والا

صوبہ سندھ میں کوٹہ سسٹم کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں رکھی گئی اور وجہ یہ بتائی گئی کہ شہری علاقے کے لوگوں کو چونکہ اچھی تعلیم کے مواقع حاصل ہیں جبکہ دیہی علاقے کے نوجوان اس سے محروم ہیں اور احساس محرومی کا شکار ہیں لہٰذا 10سال کیلئے حصول روزگار میں دیہی علاقے کے باشندوں کیلئے کوٹہ رکھا گیا جس سے شہری اور دیہی تفریق کی بنیاد رکھ دی گئی ۔

Sunday, January 15, 2012

"سعید اجمل کا ہتھیار "تیسرا

سعید اجمل نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ایک نئی ڈیلیوری متعارف کروائیں گے۔ ماہرین سعید اجمل کی نئی ڈیلیوری کو ’تیسرا‘ کہہ رہے ہیں۔ باؤلرسعید اجمل کا کہنا ہےکہ انہوں نے دوسرا کے بعد اپنی جادوئی نئی بال دورہ زمبابوے سے قبل ہی ایجاد کرلی تھی تاہم اسے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بچا کررکھا تھا۔

Saturday, January 7, 2012

کچھ ادبی حقائق

میر ببر علی انیس (ولادت 1802ء دہلی میں اور وفات 1874ء لکھنوء) ایک مرثیہ میں یہ دعائیہ مصرع کہہ چکے تھے۔
یا رب رسول پاک ﷺ کی کھیتی ہری رہے
دوسرا مصرع حسب دل موزوں نہیں ہو رہا تھا دیر سے اسی فکر میں تھے، میر ببر علی انیس کی اہلیہ اس طرف سے گزریں تو انہوں نے پوچھا کہ کس سوچ میں بیٹھے ہیں؟ موصوف نے اپنا مصرع پڑھا اور کہا کہ دوسرا مصرع سوچ رہا ہوں بیوی نے بے ساختہ کہا یہ لکھ دو

Saturday, December 24, 2011

بہترین اردو بلاگر کا اعزاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یار فرحان دانش! ۔

گذشتہ رات پاکستان بلاگ ایوارڈز2011ء کی تقریب تقسیم ایورڈزکا انعقاد ریجنٹ پلازہ کراچی میں کیا گیا۔ میں چند وجوہات کی بناء پراس تقریب میں شرکت نہ کر سکا۔ پاکستان بلاگ ایوارڈز2011ء میں میرا بلاگ بھی" بہترین اردو بلاگر " کی فہرست میں شامل تھا۔

نتائج کے مطابق بہترین اردو بلاگر کا ایوارڈ مجھے دیا گیا ہے۔ کاش میں ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کر لیتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ افسوس صد افسوس مگر میں ٹوئیٹر اور فیس بک کے ذریعے تقریب پر نظر رکھے ہوئے تھا۔ بہرحال اس ایوارڈ کے لیے میں اپنے اردو بلاگر ،دوستوں اور قارئین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی حوصلہ افزائی و رہنمائی کی بدولت مجھے یہ ایوارڈ دیا گیا۔

میں دیگرزمروں میں کامیاب ہونے والے بلاگرز کو بھی تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آخر میں پاکستان بلاگ ایوارڈزکی پوری ٹیم اور ووٹ دینے اور تبصرے کرنے والے تمام ساتھیوں کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے بلاگ کو ایوارڈ کے قابل سمجھا۔ اللہ انہیں جزائے خیر دے۔

Saturday, December 3, 2011

ادھورے سپنے - آخری قسط


گڈو کو دفن کیا جا چکا ہےاوراب محلے کی مسجد کے امام صاحب انتہائی عجزوانکساری سے گڈوکیلئے دعا مانگ رہے ہیں۔ آسمان پر بادل اورگہرے ہوچکے ہیں۔ ننھےگڈوکی موت پرآسمان کا سینہ بھی غم سے پھٹ پڑاہےاوروہ بھی مسلسل روئےچلاجارہا ہے۔ وقفے وقفےسے بادل یوں گرجتے ہیں جیسے کوئی بوڑھیا اپنے جوان بیٹے کی موت پرنوحہ کررہی ہوں۔ گہرے کالے بادل اس قدر نیچےآچکےہیں گویا وہ پرانے قبرستان میں اپنی چھوٹی سی قبر میں پرسکون سوئے ہوئے گڈوکا آخری دیدارکرنا چاہتے ہوں۔۔۔۔۔ جیسے کہ وہ ننھے گڈو کا خوبصورت ماتھا چوم لینا چاہیتے ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ محبت وایثار سے سرشارکسی ماں کی طرح۔۔۔۔۔۔!!

Tuesday, November 29, 2011

اسکریپ بک - بلاگر اردو ٹیمپلیٹ

آج میں نے اردو بلاگر ساتھیوں کے لیے ایک انگریزی بلاگرسانچے کو اردو میں تبدیل کیا ہے۔ اس ٹیمپلیٹ میں اردو میں تبصرہ جات لکھنے کے لیے علیحدہ اردو ایڈیٹر اور مصنف کے تبصروں کو علیحدہ انداز میں دکھانے کی سہولت موجود ہے۔میں نے ٹیمپلیٹ کی ٹیسٹنگ کے لیے ایک ٹیسٹ بلاگ بھی تشکیل دیا ہے۔ آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ اگر اس ٹیمپلیٹ میں کوئی خرابی نظرآئے تومجھے مطلع کریں۔ انشا اللہ میں جلد مزید ٹیمپلیٹس کو اردو میں تبدیل کر کے آپ کے ساتھ شئیر کرونگا۔ امید ہے کہ آپ کو یہ سانچہ پسند آئے گا۔

Thursday, November 24, 2011

سکون واطمینان

موجودہ دورمیں انسانی زندگی میں بے پناہ ترقی ہو چکی ہے۔جس کا تصور آج سے کئی برس قبل نہیں کیا جاسکتا تھا۔ غرضیکہ انسانی زندگی میں لاتعدادآسائشوں اور سہولتوں کا اضافہ ہوگیا ہے۔ آسائشوں اور سہولتوں کے بعد ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ انسان پہلے سے زیادہ خوش وخرم رہتا اور زندگی کو بھرپور انجوائے کرتا لیکن ایسا نہیں ہے۔وجہ؟

Monday, November 21, 2011

ادھورے سپنے – دسویں قسط


ننھے گڈو کی میت ایک چھوٹے سے جلوس کی شکل میں قبرستان کی طرف جارہی ہے۔ گڈوکی ماں تقریبا پاگل ہوچکی ہے اور روتی چیختی باہر گلی میں آچکی ہے، محلے کی عورتوں نے گڈوکی ماں کو پکڑ رکھا ہے جو اپنے آپ کو چھڑانے کی دیوانہ وار کوشش کر رہی ہےتاکہ وہ دوڑ کر اُن بیدرد لوگوں کو روک لے جو اُس کے لخت جگرکواُس سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دور لے جارہے ہیں۔

Wednesday, November 16, 2011

پاکستان بلاگ ایوارڈز2011

پاکستان بلاگ ایوارڈز2011 کا انعقاد ہورہا ہے اور مقابلہ جاری ہے جس میں میرا اردوبلاگ "دانش نامہ" بھی نامزد ہوا ہے آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ آپ مجھے ووٹ دیں اور مجھےاس مقابلے میں کامیاب بنائیں۔

اگر آپ میرے بلاگ کو بطور بہترین اردو بلاگ کا ووٹ دینا چاہیں تو یہاں کلک کریں اور کھلنے والے صفحہ پر موجود ستاروں کے ذریعے اپنی پسندیدگی کا اظہار کریں۔




5 ستاروں کا مطلب سب سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ یعنی جتنے ستاروں پر کلک کریں گے اتنا پسندیدگی کا اظہار ہوگا۔ اگر آپ مجھےیہ ایوارڈ جتوانا چاہتے ہیں تو ووٹ کریں۔

Wednesday, November 9, 2011

تصورپاکستان کاخالق کون؟

پاکستان کے تعلیمی اداروں میں یہ پڑھایا اور بتایا جاتا ہے کہ علامہ اقبال نےپاکستان کا خواب دیکھا تھا یعنی علامہ اقبال نےپاکستان کا تصورپیش کیا تھا۔ مگرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈگری پروگرام کی کتاب مطالعہ پاکستان کے مطابق علامہ اقبال سے پہلے ہی بہت سے لوگ تصورپاکستان پیش کرچکےتھے۔