ہماراملک پاکستان ہماری شان اور ہماری آن ہے۔ہمیں آزادی حاصل کیے ہوئے نصف صدی سے زائد کاعرصہ بیت چکا ہے۔ ہم اپنے خدائے بزرگ وبرتر کے شکر گزار ہیں کہ اس نےہمارےملک کو ہر طرح کے وسائل سے مالا مال کیا ہے
اک ایسے معاشرے کا تصور فرمایئے جہاں 30 فیصد جرائم غیرت کے نام پر ہوتے ہوں، 30 فیصد جرائم تجارت کے نام پر ہوتے ہوں یعنی سمگلنگ کو بھی تجارت سمجھا جائے، 30 فیصد جرائم روحانیت کے نام پر ہوتے ہوں اور صرف 10 فیصد جرائم کو ہی جرائم سمجھا جاتا ہو اور گہرائی میں جا کر دیکھیں تو ان 10 فیصد جرائم کو بھی ”نظریہ ضرورت“ کی ڈھال میسر ہو۔