Sunday, March 28, 2010

پاکستان دوسرے ملکوںسے پیچھے کیوں؟

ہماراملک پاکستان ہماری شان اور ہماری آن ہے۔ہمیں آزادی حاصل کیے ہوئے نصف صدی سے زائد کاعرصہ بیت چکا ہے۔ ہم اپنے خدائے بزرگ وبرتر کے شکر گزار ہیں کہ اس نےہمارےملک کو ہر طرح کے وسائل سے مالا مال کیا ہےاور ہر نعمت سے نوازاہےلیکن اس کے باوجود کیا وجہ ہےکہ ہم دوسرے ملکوں سے بہت پیچھے ہیں اور ہمارا شمار ترقی پزیر ملکوں میں ہوتا ہے۔ وہ کون سی وجوہات ہیں جس کی وجہ سے ہم ترقی کی ان منازل کو اب تک نہ پا سکے۔جہاں تک رسائی ہونی چاہیے تھی۔
آزادی کی نعمت جو ہمیں ہمارے بزرگوں کی بدولت حاصل ہوئی ہے۔ اس کی ہم کتنی قدرکررہے ہیں اور اپنے ملک میں نے ایسے کیا کام کیے جن پر ہم بجا طور پر فخر کر سکیں۔
اس حوالے سے میں  آپ سے  آپ کی رائے جاننا چاہتا ہوں۔ آپ اپنی رائے کا اظہارضرور کریں۔

6 comments:

  1. پہلی وجہ:
    غلط عقائد اور خیالات۔ جیسے آپ سمجھتے ہیں کہ ہمارا ملک آزاد ہے۔ جبکہ ہماری تمام حکومتیں بیرونی طاقتیں منتخب کرتی ہیں۔
    دوسری:
    بیکار تعلیمی و معاشی نظام۔ جب تعلیم کا مقصد عوام کو باشعور کرنے کی بجائے نوکری کا حصول ہو، اور معاشیات کو افراط زر اور سود کی بنیاد پر قائم کیا جائے تو ان افعال کا نتیجہ آپکو معاشرے میں پستگی کی صورت میں ہی مل سکتا ہے
    تیسری:
    اپنی تہذیب و تمدن سے دوری اور غیر وابستگی۔ ہم ابھی تک اپنی زبان، معاشرے، اسکی تاریخ سے ہی اپنائیت حاصل نہیں‌ کر پائیں‌ ہیں۔ اور ہمہ وقت غیروں کی تہذیب کی نقالی میں ‌مگن ہیں تو پیچھے نہیں‌ جائیں گے تو اور کیا ہوگا؟

    ReplyDelete
  2. جناب آپ نے بہت مُشکِل سوال پوچھ ليا ہے ۔ بہر حال اپنی سی کوشش کرتا ہوں
    اول ۔ تعليم کی کمی ۔ اسناد کی نہيں
    دوم ۔ نفاق پرستی
    سوم ۔ منافقت
    چہارم ۔ احساسِ کمتری
    پنجم ۔ دولت کا حصول ہر قيمت پر

    ميں نے دين کو الگ رکھ ديا ہے کيونکہ اگر يہ کہہ دوں کہ "اللہ کی بجائے طاغوت کی غلامی" تو صرف يہ ايک ہی وجہ ہے

    ReplyDelete
  3. ایک اور بڑی وجہ بھی ہے باتیں زیادہ عمل کم! :evil:

    ReplyDelete
  4. معاشرتی و معاشی بے انصافی اور اس پر مکرر اصرار۔

    ReplyDelete
  5. محمد رضوانMarch 30, 2010 at 7:11 AM

    اس کی وجہ ہم خود ہیں ۔

    ReplyDelete
  6. اب انشاءاللہ پاکستان کسی سے پیچھے نہیں رہے گا!
    فرحان تمھیں، سب سندھ والوں ،اور پورے پاکستان کو اٹھارویں ترمیم کی مبارکباد،سندھ خصوصا اس لیئے کہ اس آئین کی بالا دستی کے لیئے سب سے زیادہ قربانیاں سندھ کے سیاست دانوں نے دیں،
    اب جلد از جلد یہ ترمیم اسمبلی اور سینٹ سے بھی منظور ہو اور ملک میں ایک نئے دور کا آغاز ہو آمین

    ReplyDelete