Tuesday, July 26, 2011

پچاس ارب روپے


پی پی حکومت 50 ارب روپے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام پر خرچ کررہی ہے. اس سے لوگوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ ملتے ہیں. بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سےامید تھی کہ اس مستحق بیوہ عورتوں کو جو اسکی ہر شرئط پر پوری اترتی ہیں، تھوڑی ہی سہی مگر کچھ مالی مدد ملے گی
مگرافسوس ناک بات یہ ہے کہ اس پروگرام میں صرف پی پی پی کے وزراء، کارکنان اور انکے زیر اثر غیر مستحق خاندانوں کو فوقیت دی جارہی ہے. ایک ہزار روپے بھیک دے کر اگلے انتخابات کے لئے ووٹ اکٹھے کیےجارہے ہیں. اگر50 ارب روپے پیپکو (واپڈا) کو دے دییے جائیں تو پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل اور بیروزگاری کا جزوی خاتمہ ہو سکتا ہے.

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔