Friday, July 16, 2010

ظلم وبربریت کی انتہا

جمعرات 15جولائی2010کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں ایک سفاک اور شقی القلب شخص نے ظلم وبربریت کی انتہا کر دی۔ واقعہ یہ ہے کہ اورنگی ٹاوٴن سیکٹر الیون ایل مکان نمبر118میں ماموں نے چوری کے دوران شناخت کرنے پر بھانجا اور بھانجی کو موت کی گھاٹ اتاردیا۔ ہیروئن کے عادی ساجد نے اپنی بہن کے گھر چوری کی ٹھانی، ملزم ساجد اپنی بہن کے گھرآیا اور بڑے بھانجے زبیر کو روٹیاں لینے بھیج دیا اور زبیر کے جانے کے بعد گھر کا سامان سمیٹنے لگا کہ اچانک گھر میں سوئے ہوئے دو بچے گیارہ سال کی بھانجی زینب اور سات سال کے بھانجے سعود نے اسے چوری کرتے دیکھ لیا۔ ساجد نےثبوت مٹانے کیلنے ہتھوڑے کے متعدد وار کرکے دونوں کو موت کی نیند ُسلا دیا۔ واردات کے بعد جب بچوں کا بڑا بھائی زبیر روٹیاں لے کر گھر آیا تو اس نے دیکھا کہ اس کا ماموں گھرمیں تھا اور بہن بھائی خون میں لت پت پڑے تھے۔ زبیر کو دیکھ کر ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی توزبیر نے شور مچادیا جس پر اہل محلہ جمع ہوگئے اور ملزم عبدالساجد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ مقتول بچوں کی والدہ فیکٹری میں ملازمت کرتی ہے۔شوہر سے علیحدگی کے بعد زینت نے دوسال قبل اس محلے میں رہائش اختیار کی اس کے تین بچے تھے۔

6 comments:

  1. ايسے لگتا ہے کہ دنيا سے انسانيت ختم ہو گئی ہے صرف درندگی رہ گئی ہے

    ReplyDelete
  2. جھالت ھے سراسعر سمجھ نھین اتا کیا ھو گا اس دنیا کا :sad: :

    ReplyDelete
  3. انا للہ و انا الیہ راجعون

    ReplyDelete
  4. السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    انا للہ و انا الیہ راجعون۔
    واقعی انسانیت ناپیدہورہی ہے۔ہرروزایسےواقعےاخبارات کی زنیت بنتےہیں۔ہم میں سےکردارکی پختگی ختم ہورہی ہے۔ اللہ تعالی ہم پراپنافضل و کرم کردے۔ آمین ثم آمین
    والسلام
    جاویداقبال

    ReplyDelete
  5. دنیا میں تو نہیں پاکستان میں بے شک ا نسانيت ختم ہو گئی ،، :cry: :cry:

    ReplyDelete