Friday, July 23, 2010

تیرے بن لادن


فلم’’تیرے بن لا دن‘  پاکستان کے ایک صحافی کی زندگی کی کہانی ہے۔ صحافی علی جعفر کے کردار میں مشہور گلوکار علی ظفرہیں، جو امریکہ جا کر کام کرنے کے خواہشمند ہوتاہے۔مگرہر بار اس کی ویزے کی درخواست کو منسوخ کر دیا جاتا ہے۔ پھر ایک دن اپنے کام کے سلسلہ میں گھومتے ہوئے وہ ایک شخص سے ملتاہے ، جو اسامہ بن لادن جیسا دکھائی دیتا ہے۔ اس شخص کو دیکھ کر صحافی علی کے ذہن میں ایک آئیڈیا آتا ہے کہ وہ اس شخص کے ذریعہ پیسہ اورشہرت دونوں کما سکتے ہیں۔چنانچہ وہ نقلی اسامہ کے ویڈیو بنا کر نیوز چینلوں کو فروخت کرنے کا منصوبہ بناتا ہے۔ مگر ان کا یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہو پاتا۔ ان کے اس کام سے امریکہ میں ہلچل مچ جاتی ہے۔وہائٹ ہاؤس سے ایک  سیکرٹ ایجنٹ کو علی کی سرگرمیوںپرنظررکھنے کے لئے بھیجا جاتا ہے۔


اس کی شوٹنگ ممبئی اور حیدرآباد انڈیا میں کی گئی ہے۔ ایسا اس لئےکیونکہ وہاں کی کچھ جگہیں کراچی  کے کچھ مقامات سے کافی ملتی جلتی ہیں۔شوٹنگ کی لوکیشن پر پاکستانی ہورڈنگ، پوسٹر اورریڈیو سیٹ وغیرہ لگائے  گئے ہیں اسکے ساتھ ہی سیٹ کے ارد گرد کے لوگوں کے کاسٹیوم اور چیزوں کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔ فلم کے لئے استعمال ہونے والا ٹرک بھی اس طرح سجایا گیا کہ جسے دیکھ کر یہ لگے کہ وہ پاکستان کا ہی ٹرک ہے۔پاکستانی ٹرک ڈرائیور اپنے ٹرک کو دلہن کی طرح سجاتے ہیں، مگر ایسا ٹرک انڈیا میں تلاش کرنا بے حد مشکل تھا۔مگر اتفاق سے فلم کے ہدایتکار ابھیشک کو حیدرآباد انڈیا کے ایک چوراہے پر اچانک ویسا ہی سجا ہوا ٹرک نظر آ گیا۔ انھوں نے اس کے ڈرائیور سے اپنا ٹرک کرائے پر دینے کااصرار کیا ،پہلے تو اس نے منع کر دیا ، مگر بعد میں وہ مان گیا۔


فلم کا ٹریلر







4 comments:

  1. اس کی پاکستان میں نمائش پر پابندی ہے؟

    ReplyDelete
  2. بھارتی فلمسازوں کی پاکستانی مارکیٹ میں دلچسپی کا اندازہ اس فلم کی کہانی سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

    ReplyDelete
  3. چند دنوں میں فیصلہ ہوگاکہ اس فلم کی نمائش پاکستان میں ہوگی نا نہیں۔

    ReplyDelete