پاکستان کے وزیر محنت و افرادی قوت سید خورشید احمد شاہ نےقومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ ٹیکس نادہندگان میں بارہ نجی ٹی وی چینلز بھی شامل ہیں اور ان کی طرف حکومت کے تقریباً پونے تین ارب روپے کے ٹیکس بقایاجات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اِن ٹی وی چینلز نے یہ رقم اشتہارات کے مد میں حاصل تو کی ہے لیکن حکومت کو ادا نہیں کر رہے۔
خورشید شاہ کے مطابق ٹیکس نادہندگان میں سرِفہرست جیو ٹی وی ہے جس کے ذمے ایک ارب ارسٹھ کروڑ روپے ہیں۔اس کے علاوہ اے آر وائی ون انتالیس کروڑ ستر لاکھ روپے، ٹی وی ون آٹھ کروڑ، پلے ٹی وی دو کروڑ، سماء ٹی وی ایک کروڑ اڑتیس لاکھ، ہم ٹی وی ستاون لاکھ، انڈس ٹی وی سولہ کروڑ جبکہ ایم ٹی وی ساٹھ کروڑ روپے کا ڈیفالٹر ہے۔
سید خورشید شاہ نے صرف میڈیا گروپس کے نام پیش کیے اور بتایا کہ کسٹم ڈیوٹی کے مد میں تراسی افراد/ کمپنیوں کے ذمے چالیس کروڑ روپے کے ٹیکس بقایاجات ہیں۔

0 تبصرے:
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔