Thursday, May 20, 2010

فیس بک مکمل طور پر بلاک


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان بھر میں فیس بک مکمل طور پر بلاک کردی گئی۔ شان رسالت میں گستاخی پر لاہور ہائی کورٹ نے آج صبح حکومت کو ہدایت کی تھی کہ اکتیس مئی تک اس ویب سائٹ کو مکمل طور پر بند کردیا جائے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی ٹی اے نے فیس بک کو مکمل طور پر بلاک کردیا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تمام انٹرنیٹ کمپنیز کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔



پاکستان میں اس وقت پینتالیس ملین افراد فیس بک استعمال کر رہے ہیں۔پاکستانی میڈیا بتارہا ہے کہ پاکستان میں فیس بک کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ اورپی ٹی اے کے ترجمان خرم مہران کا کہنا ہے کہ فیس بک پر پابندی کے لیے پاکستان میں آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک پر ایک فلٹر لگا دیا جائے گا جس کے بعد ملک میں فیس بک تک رسائی ناممکن ہو جائے گی۔ میں ابھی ابھی فیس بک پرلاگ ان ہوا تھا فیس بک پر پابندی کو چیک کرنے کیلئے میں نے ابھی فیس بک کو کھولا توپی ٹی اے کاانٹرنیٹ ٹریفک پر لگایا جانے والا فلٹر فیس بک کو نہیں روک سکا ااورفیس بک کھل گئی وہاں میں ایک اسٹیٹس میسج لکھ چھوڑ آیا ہوں۔


6 comments:

  1. السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    دعوی توحکومت ہماری بہت کررہی ہےکہ فیس بک کوبلاک کردیاتویہ اوپن کیوں ہورہی ہے۔ کیااتنی ہی اہل ہےحکومت ہماری

    والسلام
    جاویداقبال

    ReplyDelete
  2. پی ٹی اے نے فیس بک بلاک کرنے کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کیئے پاکستان میں موبائل فون اور پراکسی سائٹس کے ذریعےبھی فیس بک کھولی جارہی ہے۔

    ReplyDelete
  3. پی ٹی اے نے یوٹیوب کو بھی بلاک کردیا ہے۔

    ReplyDelete
  4. E-Mail Service on black berry also blocked

    ReplyDelete
  5. فرحان فیس بک کے ساتھ یو ٹیوب کو بلاک کرنا میری سمجھ سے باہر ہے کہیں اس کی وجہ ایم کیو ایم کا ڈرامہ جہد مسلسل تو نہیں ہے جو انہوں نے یو ٹیوب پر ڈال دیا ہے! :roll:

    ReplyDelete
  6. جناب میں نے یورپین کے تبصرے پڑھے ھے فیس بک پر وہ تو خوش ھے اور کہ یہ فیس بک کے لیے اچھا ھوا ، سب سے زیا دہ گند پاکستانوں نے دالا ،،،، ویسے اج کل سکون ھے فیس بک پر صرف فیس پر راشید کامران ،یاسر عمران مرزا ہی لاگ اُن ھوتےھے ،،عبداللہ اپ سہی کہے رھیں ھے اسی وجہ سے یو ٹیوب کو بند کیاھے ،، :roll:

    ReplyDelete