اطلاعات کے مطابق دن 20 مئی کو نامعلوم کافروں نے بین الاقوامی سطح پر"ڈرا محمدڈے" منانے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں ایک ویب سائٹ بھی اسی نام سے بنائی گئی ہے ، جس میں باقاعدہ ایک مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے اور حضور پاک کی شان میں گستاخی کے لیئے کارٹون بنانے کی دعوت دی گئی ہے ، ساتھ ہی کچھ انعام وغیرہ اوراسپیشل گیلریز کا بھی لالچ دیا گیا ہے ۔ یہ بے حیائی اور خباثت کا مظاہرہ نامعلوم کافر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے لیئےانجام دے رہے ہیں۔
انبیاء کی شان میں گستاخی، فکری، ذہنی اور قلمی دہشت گردی ہے، کفار بین المذاہبی ہم آہنگی اور رواداری کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ اور کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں، ایک مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر اپنے پیارے نبی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔ہم مسلمان اس حرکت کو بالکل بھی گوارہ نہیں کر سکتے کہ ہمارے پیارے نبی کی شان میں گستاخی کی جائے۔ آپ بتائیں کہ اس سلسلے میں ہمارا احتجاج کا موثر طریقہ کیا ہوسکتا ہے؟

کچھ لوگوںکے بقول خاموشی اختیار کی جائے اور کچھ انہیںجواب دینا چاہتے ہیں۔
ReplyDeleteہم پاکستانی چونکہ اردو بولنے والے ہیں اس لیے ہمارا احتجاج یا مختلف فورمز یا بلاگز پر تحریریں ان پر اثر نہیںکرسکتیں
البتہ انگریزی دان طبقہ شاید اپنی آواز پہنچا سکے
اس کا دوسرا جواب یہ ہے کہ ہم پاکستانی بھی فیس بک کی طرح کی ایک سوشل نیٹ ورکنگ کی سائیٹ بنائیں
اور سب لوگ اسے استعمال کریں
یہ ویب ہیک کر لی گئی ہے
ReplyDeleteہمیں چاہیئے کہ مسلمان ہونے کے ناطے اپنے آپ کو فیس بک سے الگ کر لیں اپنا اکاؤنٹ بند کر لیں
اپنی دوستی اپنے ان مسلمان بھائیوں کے لئے چھوڑ دیں جو پیغمبر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے ہیں
یا ان لوگوں کے لئے جو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے نام کی بھی بے حرمتی نہیں کر سکتے
ایک حدیث کا مفہوم ہے
قیامت میں ہر شخص اس کے ساتھ ہوگا جس کا ساتھ وہ دنیا میں رکھتا تھا
کیا ہم ان خبیث لوگوں کے ساتھ اب بھی ہیں
بس ایونٹ چلا جائے ہم پھر فیس بک پر
کیا یہی محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے
ہم اس کے بدلے دوسرے ذرائع کیوں استعمال نہیں کر لیتے
تا کہ بار بار ایسا عمل کرنے کی نا سوچ سکیں یہ غیر مسلم
ورنہ ہر سال ایسا ہی ہو گا
اور ہم 5 سے 10 دن کے لئے فیس بک بند کر کے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دم بھرتے رہیں گے
کیا ہم محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہیں یا محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے والوں کے ساتھ؟
گر ہم فیس بک ہی چاہتے ہیں تو پاکستانی فیس بک استعمال کر سکتے ہیں
www.pakfacebook.com