Wednesday, December 9, 2009

آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہاہے


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی اپیل پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہاہے، ملک بھر میں سیاہ پرچم لہرادیئے ہیں اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں لاہورکی مون مارکیٹ میں ہونے والے دھماکوں کے خلاف عوام نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں،اور ہیں،اورتمام اضلاع میں پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں ۔



 


یوم سوگ پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا خطاب کی تفصیل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد االطاف حسین نے کہا ہے کہ عوامی حمایت کے ذریعے چند گھنٹوں میں دہشت گردوں کاخاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ اگر ایم کیو ایم کو اقتدار ملا توگھنٹوں میں دہشت گردوں کا صفایا کردیں گے۔ کراچی ، حیدر آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام یوم سوگ کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو بچانے کی آخری امید ہے، ایم کیو ایم اور الطاف حسین ملک کو بچائیں گے۔ انہوں نے کہا وہ اہل پنجاب کے دکھ میں برابر شریک اور ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں،دہشتگردی کا علاج ہمت اور بہادری کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک اور عوام کے دشمن ہیں، دہشتگردی کے حامی علما ء کے پیچھے نماز پڑھنا بھی حرام ہے، ملک کی حفاظت کیلئے سکیورٹی ایجنسیز کی طرف نہ دیکھا جائے، دہشت گردی کے خلاف سوچنا ہر پاکستانی کا فرض ہے، ایسے افراد کا بائیکاٹ کیا جائے جو کسی بھی صورت طالبان کی حمایت کرتے ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف محلہ کمیٹیاں بنائی جائیں، جو خودکش حملہ آوروں کی اطلاع سکیورٹی اداروں کو دیں۔ انہوں نے حکمرانوں اور عسکری قیادت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے عوام کی خواہشات اور امنگیں پوری کی جائیں۔ الطاف حسین نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوجائے تو بکھر نہ جانا اور پاکستان کی حفاظت کرنا۔


4 comments:

  1. اللہ پاکستان اور الطاف حسین دونوں کو سلامت اور بحفاظت رکھے آمین

    ReplyDelete
  2. اس سیاسی سوگ کا اصل محرک کیا ہے ؟

    ReplyDelete
  3. http://ejang.jang.com.pk/12-9-2009/pic.asp?picname=07_07.gif

    ReplyDelete
  4. بڑے افسوس کی بات ہے کہ لوگ سوگ کو بھی سیاسی اور غیر سیاسی سمجھتے ہیں!

    ReplyDelete