Saturday, February 27, 2010

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


جشن عید میلادالنبی
لومبارک ہو پھر آئی عید میلادالنبی
اک بہار تازہ لائی عید میلادالنبی
گل کھلے ہیں ہر طرف نغمہ سرا ہیں بلبلیں
گلشن عالم میں آئی عید میلادالنبی

Thursday, February 25, 2010

صلوۃ و سلام

مولا یا صل وسلم دائمًا ابدا علٰی حبیبکَ خیر الخلق کلھم
آمنہ کے دلبروں دلدار پرلاکھوں سلام
انبیاء کے سروروں سردار پر لاکھوں سلام
مولا یا صل وسلم دائمًا ابدا علٰی حبیبکَ خیر الخلق کلھم

Friday, February 19, 2010

ہمارے پارلیمینٹیرین ویلنٹائن ڈےکیسے مناتے ہیں ؟؟


ہمارے پارلیمینٹیرین ویلنٹائن ڈے کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ دیکھیئے ذرا۔

Thursday, February 18, 2010

آج پھر مشتعل لوگوں نے ڈاکوؤں کو زندہ جلا دیا

 


ابھی کچھ دیر پہلے کراچی کے علاقے لیاری میں عوام نے دوڈاکوؤں پر تشدد کے بعد انہیں زندہ جلاڈالا ۔ دو مسلح ڈاکو 30سالہ عبدالکریم سے موبائل اور موٹرسائیکل چھین رہے تھے۔ عبدالکریم نے موبائل اور موٹرسائیکل دینے سے انکار کیا اورڈاکوؤں سے گتھم گتھا ہو گیا۔

Tuesday, February 16, 2010

خان نہیں اب خانم


بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کاکہناہےکہ”خان“ کوئی خاندانی نام نہیں بلکہ ایک خطاب ہے اس لیے میری اہلیہ گوری یا دوسری خواتین جو اپنے نام کے ساتھ لاحقہ کے طور پر خان کا خطاب استعمال کرتی ہیں وہ غلط ہے۔ 

Sunday, February 14, 2010

کراچی چیمپئنز لیگ


سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی اور راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی کے اشتراک سے ٹی۔ ٹوئنٹی کراچی چیمپئنزلیگ کا آغاز ہو گیا ہے. ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے ٹی۔20 کراچی چیمپئنز لیگ کا افتتاح کورنگی کی راشد لطیف اکیڈمی گراؤنڈ میں کیا۔ اس موقع پرآتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے شائقین کی بڑی تعداد نے دیکھا .

Friday, February 12, 2010

اسپرنٹ کوئین نسیم حمید


ساوٴتھ ایشین گیمزمیں 100میٹرکی ریس میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والی نسیم حمید کا تعلق کورنگی کراچی سے ہے کراچی کی غریب بستی میں رہنے والی نسیم حمید نے ساوٴتھ ایشین گیمزمیں تیزترین ایتھلیٹ کا اعزازحاصل کرکے کراچی ہی نہیں بلکہ پوری قوم کاسرفخرسے بلندکردیاہے ،پوری قوم کواپنی اس بیٹی پر فخرہے۔

Thursday, February 11, 2010

حیدرآباد میں اسٹریٹ کرائم کی انوکھی واردات


کل حیدرآباد کے علاقے کھاتہ چوک پر اسٹریٹ کرائم کی انوکھی واردات ہوئی۔ ایک نوجوان جو جینز اور شرٹ میں ملبوس تھا اور کھا تہ چوک پر موبائل فون پر کسی سے بات کرنے میں مصروف تھا۔ اسی دوران دو ڈاکو آئے جو موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔

Wednesday, February 10, 2010

ميں جب چھوٹا تھا


یہ پوسٹ میں نے ایک اردو فورم پڑھی تھی۔ مجھے پسند آئی اس لئے آپ سے بھی شئیر کر رہا ہوں۔


بيٹا ون، ٹو، تھری سناؤ-- ماشاع اللہ-- بہت ذہين بچی ہے-- کونسی کلاس ميں ہے-- کيا؟ صرف دوسال کی ہے-- وغيرہ وغيرہ- ان جملوں سے تو آپ سب ہی مانوس ہونگے- جب بچہ کم عمری ميں ہی دو کا پہاڑا سنانے لگے ، 

Friday, February 5, 2010

پہلے عزاداروں کی بس ٹارگٹ پھر اسپتال کا گیٹ

کراچی کی شاہراہِ فیصل پرعزاداروں کی بس کے دھماکے سے نشانہ بننے کے بعد شہر میں جناح ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ کے قریب ایک اور زوردار دھماکے میں متعدد افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل بس دھماکے کے بعد بارہ لاشیں ہسپتال لائی جا چکی ہیں جبکہ 50 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر

یوم یکجہتی کشمیر 1992ء سے منایا جا رہا ہے اور یہ دن منانے کا مقصد کشمیری عوام کی آزادی کیلئے جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ چلنا ہے کہ وہ اپنی آزادی کی تحریک میں خود کو تنہا نہ سمجھیں۔
پاکستان کے ساتھ الحاق کشمیریوں کی سب سے بڑی آرزو ہے ۔ اس کے راستے میں ہندوستان حائل ہے۔

Thursday, February 4, 2010

انشاءاللہ آج نہیں توکل


کیا پیپلزپارٹی اب بھی واقعی ایک سیاسی جماعت ہے یا لیڈرشپ کی تبدیلی کے ساتھ ہی اس کے تیور بھی تبدیل ہوچکے؟ پیپلزپارٹی ہیجان اور ہذیان زدہ کیوں ہے؟ اور ان کے لہجے اتنے غیرمتوازن ، غیر مہذب اور متشدد کیوں ہو رہے ہیں؟ وہ جو کل تک کہہ رہے تھے کہ خاکم بدہن ہم نے پاکستان توڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا، اب یہ کہتے ہوئے زخم خوردہ کراچی کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں کہ…

Tuesday, February 2, 2010

حقیقی عوامی نمائندے


پاکستانی تاریخ بھی ا پنے اندر ایک پراسرار راز رکھتی ہے۔ ہمارے شہری عوام بھی اس کھلی حقیقت سے نا واقف ہیں کہ ملک کے اصل عوامی قائدین کون ہیں، حقیقی عوامی نمائندے کون ہیں کن پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے، یہ غریب عوام  باسٹھ سالوں سے ایک ہی سوراخ سے ڈ سے جا رہے تھے اور آج تک بے چارے بے ہو شی کی حالت میں بے دریغ  بار بار استعمال کیے چلے جا رہے تھے۔