Thursday, January 7, 2010

پڑوسیوں سے تعلقات

پڑوسی سے اچھے تعلقات رکھنا اس کے کام آنا ،اس کی عزت کرنا بڑی خوبی ہےاور ان باتوں کاشمار اعلی اخلاق اور شرافت میں ہوتا ہے۔جوشخص اپنے پڑوسی سے محبت نہ کرے وہ اچھا انسان نہیں ہے۔بلکہ اس کا ایمان چھن جانے کا بھی خطرہ ہے۔حضور پاکﷺکا ارشادہے"تم میں سے کوئی مومن نہ ہو گا جب تک اپنے پڑوسی کو اتنا پیارا نہ رکھے جتنا اپنی جان کو پیارا رکھتا ہے"۔


حضور پاکﷺنے پڑوسی کی محبت کو اللہ اور رسول کی محبت حاصل کرنےکا ذریعہ قرار دیا ہے۔ حضور پاکﷺنے فرمایا"جس کو یہ پسند ہو کہ اللہ اوراسکا رسولﷺکی محبت کا دعوا ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنے پڑوسی کا حق ادا کرے"۔


ایک بار ایک صحابی نےحضور پاکﷺسے شکایت کی کہ یا رسول اللہﷺمیراپڑوسی مجھے ستاتا ہے ۔آپﷺ نے فرمایا "جاؤصبر کرو"۔وہ صحابی پھر وہی شکایت لے کرآئےاور اپنی شکایت دوہرائی۔ آپﷺ نے فرمایا"جا کر اپنا سامان راستے میں ڈال دو"۔(گویا یہ ظاہر کروکہ تم گھر چھوڑ رہے ہو)اُن صاحب نے حضور ﷺ کے حکم کے مطابق عمل کیا۔ آنے جانے والوں نے پوچھا"کیا بات ہے؟"ان صاحب نے واقعہ بتایا۔سب لوگوں نے ان کے پڑوسی کو برا بھلا کہا۔اب وہ پڑوسی شرمندہ ہوا اور ان صاحب کو منا کرگھر واپس لایا اور وعدہ کیا کہ آئندہ اُنہیں نہیں ستائے گا۔

 

4 comments:

  1. بات تو آپ نے درست لکھی ہے ۔ اللہ کرے اسے پڑھنے والے اپنے اپنے گریبان میں جھانکیں اور اپنے اطوار کو اللہ اور رسول کے فرمان کے مطابق ڈھالیں

    ReplyDelete
  2. السلام علیکم۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو اس مفید تحریر کا اجر عطا فرمائے۔ آمین۔
    امید کرتا ہوں کہ آئندہ مزید ایسی مفید اور نصیحت آموز تحاریر دیکھنے کو ملیں گی۔

    ReplyDelete
  3. آپ کے بلاگ پر ہر تبصرہ نگار کے نام کے ساتھ آپ کی تصویر کیوں آتی ہے؟ یہ تو ظلم ہے! :lol:

    ReplyDelete
  4. بہت اچھی بات آگے بڑھائی ہے آپ نے فرحان۔ بہت شکریہ۔

    ReplyDelete