Friday, January 8, 2010

سو سے زیادہ لوگ مرگئے کسی نے تعزیت تک نہیں

صوبہ سرحد میں جب دھماکہ ہوتا ہے تو  سیاسی جماعتوں کے عہدے دار اورنام نہاد سیاست دان بڑے بڑے بیانات تو دیتے ہیں مگر وہاں تعزیت کیلئے نہیں جاتے؟؟ لکی مروت میں دھماکہ ہوا وہاں سو سے زیادہ لوگ مرے کسی کو وہاں جانے کی توفیق کیوں نہیں ہو ئی ؟؟ کسی سرکاری عہدے دار، سیاسی جماعتوں کے عہدے داران اور نام نہاداین جی اوز نے اس المناک گھڑی میںمقامی لوگوں سے ملنا تک گوارانہ کیا۔ منورحسن ،نوازشریف اور غلام احمد بلور نے کراچی کا تو دورہ کیا لیکن لکی مروت میں جاکر کسی کے جنازے میں شرکت تو درکنار تعزیت تک نہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ صرف "نام نہاد"تعزیت کیلئےاے این پی کے "غلام احمد بلور" کراچی پہنچ گئے۔ کوئی ان سے یہ تو پوچھے کہ پہلے اپنے صوبے کہ لوگوں کے جنازے میں شرکت تو کر لیتے۔

5 comments:

  1. یہ بات تسلیم کرنی پڑے گی کہ زخمیوں اور شہداء کی تعزیت میں سب سے زیادہ تیزی پنجاب میں دکھائی جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ کو خود ٹی وی پر لوگوں سے تعزیت کرتے دیکھ کر جہاں کچھ سکون ہوا، وہیں افسوس بھی کہ دیگر صوبوں میں اس چیز کی روایت نہیں۔ سرحد کو تو بعد میں پوچھیں، کراچی کے اسٹیک ہولڈز اور سندھ کی بڑی جماعتوں نے کراچی سانحہ کے شہداء کے لیے پیسوں کے اعلان کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔ کسی ناظم، ایم این اے، ایم پی اے نے ان گھروں کی حالت تک جاکر نہیں دیکھی جن کے چولھے پچھلے آٹھ دن سے بجھے ہوئے ہیں۔

    ReplyDelete
  2. بہت ہی گھٹیا قسم کے لوگ ہیں یہ اعلی عہدیدار ۔ بتاؤ اپنا کوئی مر جائے تو پوری قوم سوگ منائے اور اب اتنے انسانوں کی موت ہو گئی تو کسی کو کو اثر ہی نہیں۔

    ReplyDelete
  3. اگر کوئی اور ربط ہو تو عنایت فرمادیں :roll: ۔
    یہ خبر درست ہے تو پھر واقعی یہ ایم کیو ایم کا قابل تحسین عمل ہے۔

    ReplyDelete
  4. 6اور7جنوری کے اخبارات ملاحظہ کریں

    ReplyDelete
  5. آپ کی خبر کی تصدیق نہیں مل سکی۔
    اگر یہ خبر سیلف میڈ نہیں تو اسی کا کوئی مصدقہ ربط فراہم کردیجیے :cool:

    ReplyDelete