دلہن کی زینت وزیبائش کی روایت شاید ہزاروں سال پرانی ہے۔حضورپاک ﷺ کے زمانے میں دلہنوں کو سجانے اورمیک اپ کرنے کیلئے بھی کئی خواتین مخصوص تھیں ۔ ہم ان خواتین کو دورنبویﷺ کی بیوٹیشن کہہ سکتےہیں۔ حضور پاک ﷺ نے جب حضرت صفیہ رضی اللہ عنہاسے نکاح کیا تو ایک صحابی دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کو کچھ رقم دے کر حضرت ام سلیم عنہا کے پاس بھیج دیا تاکہ وہ حضرت صفیہ رضی اللہ عنہاکا بناﺅ سنگھار کر دیں۔
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی بہن حضرت آمنہ بنتِ عفان بھی بیوٹی پارلر چلاتی تھیں۔ دورنبویﷺ میں شہر مکہ کی ایک بیوٹیشن حضرت ام رعلتہ القشیریہ رضی اللہ عنہابھی دلہنوں کی زیب وزینت کا کام کیا کرتی تھیں۔یہ خاتون بہت خوش گفتار اور فصاحت والی مشہور تھیں۔ایک مرتبہ حضور پاک ﷺکے پاس حاضر ہوئیں اور عرض کیا"اب میں دادی بن گئی ہوں۔ میں عورتوں کو بناتی اور ان کا بناﺅ سنگھار کرتی ہوں جس کی وجہ سے مجھے لشکر میں حصہ لینے کا موقع نہیں ملتا۔ کیا مجھ پر کوئی گناہ ہے۔مجھے بتا ئیے کہ میں کس طرح اللہ کا تقرب حاصل کروں"۔۔ حضور پاک ﷺ نےفرمایا"تم دلہنوں کو مزین کر تی رہا کرو"۔
(التراتیب الاداریہ از علامہ کتانی)

عورت کے بناؤ سنگار کا بالواسطہ ذکر تو اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے بھی فرمایا ہے
ReplyDeleteاچھی معلومات دیں آپ نے۔
ReplyDeleteماشاء اللہ بہت اچھی باتیں بتائی ہیں آپ نے۔ جزاک اللہ۔
ReplyDeleteبھت اچھی بات بتائی آپ نے دانش
ReplyDeleteمردوں پر جلد تحقیق کیجئے فرحان جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :razz:
ReplyDeleteکئی مذہبی سوچ والے گھرانوں ميں تو دلہن کو تيار کرانے پر ہنگامہ کھڑا ہو جاتا ہے اگر نبی کريم آج زندہ ہوتے تو اسلام کی موجودہ ملاني و طالبانی شکل ديکھ کر حيران رہ جاتے پريشان ہوں کہ اس ٹاپک پر خرم بھائی اور افتخار صاحب آپکے ُہم خيال` کيونکر ہوئے خيال رہے کہ يہ ُہم خيال` کشمالہ طارق والا نہيں ہے اجمل صاحب ايسی چيزوں کے نزديک نہيں جاتے گلاس کے ڈر سے
ReplyDeleteسنت نبوی (ص) میں مزاح بھی شامل ہے۔ بچوں کی دلجوئ بھی۔ کھیل دیکھنا بھی، کھیل میں حصہ لینا بھی۔ اچھے شعر بھی سنے اور شاعروں کی حوصلہ افزائ بھی فرمائ، عورتوں کے حقوق کا تحفظ بھی کیا۔ عیر مسلموں سے معاہدے کئے اور ان سے لین دین بھی کیا اور کوئ امتیاز نہیں برتا۔ ان سب پہلووں کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
ReplyDelete