فیصل آباد میں گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) نے چوک گھنٹہ گھرمیں نام نہادعوامی عدالت لگائی۔ اس نام نہادعوامی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو آئین شکنی کے جرم میں سزائے موت کاحکم سنایا جس پر فوری طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے چوک میں ہی سابق صدرکے پتلے کو پھانسی پر لٹکا دیا گا اور عبرت کا نشانہ بنانے کے لئے بعدازاں ”لاش“ (پتلے) کو چوک میں ہمیشہ کے لئے ایک کھمبے پر لٹکا دیا گیا۔ اس عوامی عدالت کے انعقاد کا اہتمام مسلم لیگ (ن) زیر اہتمام کیا گیا تھا۔ راس نام نہادعوامی عدالت کے سربراہ کا کردار مسلم لیگ ن کے شاہد محمود بیگ ایڈووکیٹ نے انجام دیئے جبکہ استغاثہ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری صفدرالرحمن رکن سابق قومی اسمبلی نے ادا کئے۔ جلاد کا کردار مسلم لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ محمد اسلام نے ادا کیا۔ راس نام نہادعوامی عدالت میں ڈیڑھ سو کے قریب مسلم لیگی کارکن موجود تھے جب لاش کو ٹرک سے اتار کر کھمبے کے ساتھ لٹکایا گیا تو اس وقت بھی کوئی "نعرہ بازی" نہیں ہوئی، بعدازاں تمام لوگ "خاموشی" سے وہاں سے چلے گئے۔
عدالتوں کا جو حال ہے اب ایسی عدالتیں ہی لگیں گئیں
ReplyDeleteعدالتوں کا جو حال ہے اب ایسی عدالتیں ہی لگیں گئیں
ReplyDeleteآپ اس عمل کی تعریف نہیں کرتے کہ کوئی ہُلڑ بازی نہ ہوئی ۔ یہی کچھ اگر پی پی پی یا ایم کیو ایم کے حضرات کرتے تو بہت رونق لگتی
ReplyDeleteآپ اس عمل کی تعریف نہیں کرتے کہ کوئی ہُلڑ بازی نہ ہوئی ۔ یہی کچھ اگر پی پی پی یا ایم کیو ایم کے حضرات کرتے تو بہت رونق لگتی
ReplyDelete:twisted:
ReplyDelete:twisted:
ReplyDelete