Thursday, October 8, 2009

اکتوبر 2005ءکے قیامت خیز زلزلے کو آج چار سال ہو گئے

 اکتوبر 2005ءکے قیامت خیز زلزلے کو آج چار سال ہو گئے ۔ چارسال قبل 8 اکتوبر 2005ءکو صوبہ سرحد ، شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر کے وسیع علاقے سات اعشاریہ چھ درجے کی شدت کے ہولناک زلزلے کی زد میں آئے تھے۔جس میں  73 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ ان میں 19 ہزار بچے بھی شامل ہیں ۔ زلزلہ سے 33 لاکھ افراد بے گھر ہوئے جبکہ 80 لاکھ آبادی براہ راست متاثر ہوئی ۔ اسی طرح چار لاکھ عمارتیں سات ہزاراسکولز تباہ ہو گئے ۔ زلزلے نے 5 لاکھ خاندانوں کو براہ راست متاثر کیا تھا ۔عالمی امدادی اداروں کے سروے کے مطابق 5 ارب 20 کروڑ ڈالر کے نقصانات ہوئے تھے۔
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی عزم و ہمت کو عالمی سطح پر سراہاگیا ہے۔ اب متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی معمول پر آ چکی ہیں ۔آج اس موقع پر شہداءکی یاد میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیاہے۔ چار سال گزرنے کے باوجود آج بھی یوں لگتا ہے کہ جیسے یہ کل کا واقعہ ہو۔

3 comments:

  1. معاف کیجئے گا متاثرہ علاقہ کی حالت ابھی تک معمول پر نہیں آئی ۔ اسی زلزلہ کے بعد لاوارث ہو جانے والی سینکڑوں کم سن بچیاں جولائی 2007 میں فاسفورس بموں کے استعمال سے لال مسجد سے ملحقہ جامعہ حفصہ میں ہلاک کی گئیں تھیں جن کا رونے والا بھی کوئی نہ تھا اسی لئے معاملہ دب کر رہ گیا

    ReplyDelete
  2. متاثرہ علاقہ کی حالت نہیں :shock: میں نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی معمول پر آ چکی ہیں۔ ;-)

    ReplyDelete
  3. یار کیا بات کرتے ہو۔ پچھلے چند ہفتوں میں بحر الکاہل میں متعدد زلزلے آچکے ہیں۔

    ReplyDelete