کچھ پاکستانی لیڈران پاکستان کی جگ ہنسائی کا کوئی موقعہ ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے ۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی آج دیکھنے میں آئی۔ جب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایک اور نرالی منطق پیش کردی ہے۔ صاحب جی کہتے ہیں کہ ڈگری ڈگری ہوتی ہے اصلی ہو یا جعلی،۔