Wednesday, March 10, 2010

محمد یوسف و یونس خان پر تا حیات پابندی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات منظورکرتے ہوئے محمدیوسف، یونس خان پرکرکٹ کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کردیے گئے ہیں،جبکہ شعیب ملک اوررانانویدالحسن پرایک ایک سال کی پابندی لگادی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی تمام سفارشات کو منظور کرلیاگیاہے۔ محمدیوسف اوریونس خان کے آپس کے جھگڑوں کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متاثرہوئی جس کی وجہ سے ان دونوں کھلاڑیوں پرتاحیات پابندی لگادی گئی ہے۔دورہ آسٹریلیا میں ڈسپلن کی خلاف ورزي پررانانویدالحسن اورشعیب ملک پرایک ایک سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔شاہدآفریدی نے بال ٹمپرنگ کرکے ملک کانام بدنام کیااس لیے ان پر تیس لاکھ روپے جرمانہ لگایاگیاہے جبکہ وکٹ کیپربیٹسمین کامران اکمل پرتیس لاکھ اورعمراکمل پربیس لاکھ روپے جرمانہ لگایا گیاہے جبکہ ان کی کارکردگی 6ماہ تک مانیٹر کی جائیگی۔
گزشتہ سال سے پاکستانی ٹیم کا آسٹریلیا کا دورہ شروع ہونے کے بعد قومی ٹیم نے جس خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اس پر بورڈ کے چیئرمین نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے ذمے یہ کام لگایا گیا تھا کہ وہ دورے پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ تیار کرے۔ اس کمیٹی کے چیئرمین وسیم باری تھی جبکہ دیگر اراکین میں وزیر علی کھوجا، یاور سعید، ذاکر خان اور تفضل حیدر رضوی شامل تھے۔
کمیٹی کے ذمے یہ دیکھنا بھی کہ ٹیم کا آسٹریلیا کا دورہ کیسا رہا، اس دورے میں کھلاڑیوں نے ڈسپلن کا کیسا مظاہرہ کیا، شاہد آفریدی کا بال ٹیمپرنگ کا ارتکاب اور سینٹرل کانٹریکٹ کے تحت اس کے نتائج و عواقب، آسٹریلیا کے دورے میں دیگر ایشوز شامل تھے۔ کمیٹی کو فروری کے آخر تک رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا تھا۔



6 comments:

  1. ساتھ ساتھ ان کی چھترول بھی ہونی چاہئے
    یہ سارے کنجر ایک جیسے ہیں
    پیسے کے بھکے

    ReplyDelete
  2. چھترول بغیر کپڑوں کے ساتھ :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

    ReplyDelete
  3. یونس خان پر تو پابندی کی مجھے بڑی خوشی ہے کیونکہ یہ بندہ صرف اپنے لیے کھیلنا چاہتا ہے اور ہمیشہ ٹیم کو برے حالات میں چھوڑ‌کر باہر ہوجاتا ہے۔ لیکن تاحیات پابندی پھر بھی بہت بڑی سزا ہے اس کی حمایت نہیں۔۔ ساتھ ساتھ سلیکشن کمیٹی اور مینیجمنٹ پر بھی عہدے حاصل کرنے کی پابندی لگنی چاہیے تھی صرف کھلاڑیوں کی قربانی کرکے ثواب کمانا نا انصافی ہ ے۔

    ReplyDelete
  4. پچھلے تبصرہ میں یہ آئی کون کہاں سے آگیا؟؟ :shock:

    ReplyDelete
  5. نئیں جی نئیں
    آپ بتائیں آپ نے یہ آئکون فرحان کے لئے بنایا تھا یا یونس خان کے لئے؟

    ReplyDelete