Monday, November 30, 2009

گوگل کی طاقت

Friday, November 27, 2009

میری طرف سے سب مسلمانوں کوعیدالضحی بہت بہت مبارک ہو


میری طرف سے پاکستان سے باہر رہنے والے ان تمام مسلمانوں کو عیدالضحی بہت بہت مبارک ہو جن کی عید کل ہو رہی ہے اور تمام اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سےعیدالضحی بہت بہت مبارک ہو۔


Wednesday, November 25, 2009

حج مبارک


حج بیت اللہ ایک مقدس سفر اور اسلام کی افضل ترین عبادت ہے۔ وہ عازمین حج کتنے خوش نصیب ہیں جنہیں یہ سعادت حاصل ہوئی ہے۔ اللہ رب العزت اس مقدس سفر کے دوران اپنی رحمتیں نازل فرمائے، حج قبول فرمائے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہم سب کو حج کرنے کی استطاعت، مصمم ارداہ، خلوص نیت سے حج کرنے کی سعادت نصیب فرمائے اور صیحح معنوں میں اسلام پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین


Saturday, November 21, 2009

ٹریفک کےمسائل


آج دنیا میں ہماری زندگی کو آسان بنانے والی سب سے اہم اور بڑی مصنوعات میں سے ایک آٹو موبائل ہے۔18ویں صدی کی آخری تہائی سے لے کر آج تک مستقل مائل بہ ترقی خط حیات میں آٹو موبائل گاڑیوں، ٹرکوں اور ٹرالروں کے ہمیں فراہم کردہ امکانات سب کی نظر کے سامنے ہیں۔اور ہم اس حقیقت سے ہرگز صرف نظر نہیں کر سکتے کہ ان ذرائع رسل و رسائل نے ہماری دنیا کی طویل مسافتوں کو اتنا سمیٹ دیا ہے کہ اب دنیا ایک چھوٹے سے گاؤں کی شکل اختیار کر گئی ہے۔

Wednesday, November 18, 2009

اویس احمد قادری اب سپاری کے ٹی وی اشتہار میں


اویس احمد قادری اب سپاری کے ٹی وی اشتہار میں


پی پی کا روٹی کپڑا اور مکان


پی پی کا روٹی کپڑا اور مکان


Monday, November 16, 2009

عیسائی،ٹیلی نوراورعمرہ


ٹیلی نورکا ناقابل معافی مذاق
ٹیلی نورکا عمرے کےاشتہارمیں ایک عیسائی شخص نے کردارادا کیا ہے۔  ایک اور بھونڈا مذاق

Sunday, November 15, 2009

اقلیتوں کو مذہبی آزادی

فیصلہ کریں کہ ہمارے ملک کا آئین اوراس کے سیکشن "الف" کے تحت تمام اقلیتوں بشمول "قادیانیوں" کے۔ ان کی مذہبی آزادی دیتا ہے یا نہیں۔

Tuesday, November 10, 2009

Monday, November 9, 2009

مفکر پاکستان اورعلامہ اقبال کا تصورپاکستان


ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال (9 نومبر 1877ء تا 21 اپریل 1938ء) بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجۂ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ بحیثیت سیاستدان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریۂ پاکستان کی تشکیل ہے جو انہوں نے 1930ء میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔

Saturday, November 7, 2009

کتب بینی کا رواج زوال پذیری کا شکار


 

آج کل ہمارے ملک میں کتب بینی کا رواج زوال پذیری کا شکار ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہےکہ ٹی وی و کمپیوٹر کی وجہ سے کتابوں کی اہمیت کم ہوگئی ہےمگریہ بات درست نہیں ہے کیونکہ مغربی ممالک میں کتب بینی اب بھی زندہ ہے جب کہ وہ تو ہم سے کئی گنا ترقی یافتہ ہیں اور سائنس و ٹیکنالوجی میں بھی ہم سےآگے ہیں ۔

ساحر لدھیانوی اگرزندہ ہوتے


ساحر لدھیانوی اگرزندہ ہوتے تو ان کا کلام کچھ اس طرح کا ہوتا


Wednesday, November 4, 2009

اب ہفتے میں 2 چھٹیاں، ایک نیا شوشہ

چاروں صوبائی حکومتوں نے ہفتے میں 2 چھٹیاں کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کی تجویز کی حمایت کردی ہے۔ لہٰذا اس بات کا قوی امکان ہے کہ آج وفاقی حکومت پورے ملک میں 2 چھٹیوں کا اعلان کرسکتی ہے۔

Tuesday, November 3, 2009

این آراوایک کالا قانون ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کا مخالفت کا اعلان


متحدہ قومی موومنٹ کے قائد تحریک الطاف حسین نے پارلیمنٹ میں این آر او کی مخالفت کا فیصلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ۔ جیو نیوز کے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی اعلیٰ ترین قیادت نے وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کے توسط سے صدر مملکت سے کہا ہے کہ وہ جمہوریت کو بچانے کیلئے اپنے ساتھیوں سمیت قربانی دیں اور عدالتوں کا سامنا کریں۔