Wednesday, December 30, 2009

ناظم کراچی مصطفی کمال نے نظامت کا حق ادا کردیا


 

ناظم کراچی مصطفی کمال نے نظامت کا حق ادا کردیا

کراچی کی بدترین آتشزدگی ایک سوچی سمجھی سازش

دسویں محرم کے موقع پر ایم اے جناح روڈ پر ہونیروالی تاریخ کی بدترین آتشزدگی سے کراچی کے تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی دکان جل کر خاکستر ہوگئی تھی، ایک اندازے کے مطابق 60 سے زائد مختلف مارکیٹوں میں قائم تین سے چار ہزار دکانوں کو نقصان پہنچا جس میں رکھا ہوا مختلف نوعیت کا قیمتی سامان جن میں کپڑے، پردے، کمبل، کاغذ، اسٹیشنری کا سامان، ادویات، کھلونے، پلاسٹک کا سامان، الیکٹرانکس آئٹم، کھیل کا سامان، کراکری اور دیگر چیزیں شامل تھیں جل کر خاکستر ہوگیا۔ 

Tuesday, December 29, 2009

کراچی میں دھماکا


کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر ڈینسو ہال پر یوم عاشورہ کی نسبت سے نکالے گئے مرکزی جلوس میں دھماکا ہوا ہے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں20سے زائدافراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ 2افراد کی لاشیں جناح اسپتال جبکہ18لاشیں سول اسپتال میں موجود ہیں۔ 45سے زائد افراد اس سانحے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

Monday, December 28, 2009

شہزادہ حسن اور شہزادہ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہا

 الحمدللہ رب العٰلمین والصلوٰۃ والسلام علٰی سیدالانبیاء والمرسلین اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ط


 

ہرنی کا بچہ


ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک اعرابی نے بارگاہ رسالت (صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ) میں حاضر ہو کر ایک ننھا منا پیارا سا ہرنی کا بچہ نذر کیا۔ اتنے میں شہزادہ حسن ( رضی اللہ تعالٰی عنہ ) حاضر خدمت ہوئے۔ یہ ابھی مدنی منے تھے۔ ہرنی کا بچہ اٹھا کر لے گئے۔

Sunday, December 27, 2009

بینظیربھٹو کی دوسری برسی


آج ستائیس دسمبر کو بے نظیر بھٹو کے قتل کی دوسری برسی منائی جارہی ہے۔ دو سال قبل آج ہی کے دن، پاکستان کی دو مرتبہ وزیراعظم رہنے والی بے نظیر کو راولپنڈی میں انتخابی جلسے کے بعد ایک خودکش حملہ آور نےقتل کردیا تھا۔ ان کے قتل سے جڑے معاملات ابھی تک حل طلب ہیں۔ 

Friday, December 25, 2009

اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان


اے قائد تیری عظمت کو ساری قوم کا سلام پاکستان زندہ باد

قائد اعظم کی ذاتی زندگی


سوال قائداعظم محمد علی جناح کب پیدا ہوئے؟
جواب 25 دسمبر 1876ئ میں۔

سوال قائداعظم محمد علی جناح اسلامی تاریخ کے مطابق کب پیدا ہوئے؟
جواب 8 ذی الحجہ 1293ھ

Wednesday, December 23, 2009

پاکستان میں اسکاؤٹنگ کی حالت


پاکستان میں اسکاؤٹنگ کی حالت ملاحظہ کریں یہ ڈسٹرکٹ اسکاؤٹس ہیڈکوارٹز جنوبی کراچی ہے۔

Tuesday, December 22, 2009

قائد اعظم محمد علی جناح کا عشق


اللہ سبحان تعالی اپنے بندوں میں سے کسی کی ایک کی ہوئی نیکی سے اس کو بڑے عہدے پر فائز کر دیتا ہے۔ سبحان اللہ۔ ان میں ایک نام قائد اعظم محمد علی جناح کا بھی ہے۔

پاکستانی ڈورنز میدان میں


 انڈین چینل پر پاکستانی ڈرونز کاخوف ۔ چینل کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈورن طیارے بنا رہاہے۔

Saturday, December 19, 2009

نیا اسلامی سال 1431ھ


آپ سب کو نیا اسلامی سال 1431ھ، بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ جل شانہ اس سال اور آگے آنے والے سالوں میں مسلمانوں پر رحمتیں نازل فرمائیں اور گناہوں سے درگزر فرمائیں اور دین اسلام کا بول بالا فرمائیں اور پورے عالم اسلام میں امن و استحكام کا وقت آئے۔آمین، ثم آمین۔

حاکم ہو تو ایسا


حاکم ہو تو ایسا


Wednesday, December 16, 2009

دودھ صحت کیلئے مفید ہے


  ہمارے گھر پر دودھ ہمشہ سے دودھ والا ہی دے کر جاتا تھا مگر اب ہم نے اسے ہٹا دیا ہے۔ اب میں خود دودھ ڈیری سے خرید کر لاتا ہوں ۔ پرسوں شام میں دودھ اور ناشتے کا سامان خریدنے کیلئے ڈیری پر گیا۔ میں نے دکاندار سے دودھ مانگا۔ دکاندارنے کہا کہ ابھی دکان پر دودھ نہیں آیاہے۔مگراتفاق سے دودھ کاسپلائردودھ کے تین ڈول لے دوکان پرپہنچ گیا۔

Saturday, December 12, 2009

جنت زمین پر

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے بیت اللہ محسود کی زیر نگرانی تربیتی مرکز نواز کوٹ میں دہشت گردوں کی ”مصنوعی جنت “ دریافت کرلی ہے، جہاں خود کش حملہ آوروں کو ذہنی تربیت دیکر حملوں کیلئے تیار کیا جاتا تھا۔ 

خودکش حملوں کی تاریخ

  خود کش حملوں کے حوالے سے آئے روز خبریں میڈیا کی سرخیوں کا موضوع بنتی ہیں۔مگر پاکستان، افغانستان اور عراق ان حملوں کا بطور خاص نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں دنیا بھر کی حکومتیں، سیکیورٹی ادارے ان حملوں پر قابو پانے کے کوششیں کررہی ہیں لیکن ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ خودکش حملہ روکنا انتہائی دشوار کام ہے کیونکہ جب کوئی شخص مرنے کا تہیہ کرلے اور یہ بھی طے کرلے کہ وہ اکیلا نہیں مرے گا توپھر اس کے راستے میں کوئی دیوار حائل نہیں رہتی۔ خودکش حملہ آور اپنے ہدف سمیت یاپھر ان افراد کےساتھ ہلاک ہوجاتا ہے جو اس کا راستہ روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Wednesday, December 9, 2009

آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہاہے


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی اپیل پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہاہے، ملک بھر میں سیاہ پرچم لہرادیئے ہیں اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں لاہورکی مون مارکیٹ میں ہونے والے دھماکوں کے خلاف عوام نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں،اور ہیں،اورتمام اضلاع میں پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں ۔


ایچ پی ٹیکنالوجی بلاگرزمیٹ اپ


پہلے گوگل نے پاکستان میں بلاگرزملاقات  کا انعقاد کیا تھا پھر کراچی میں پاکستان بلاگرز کانفرنس منعقد ہوئی۔  اب ایچ پی کمپوٹرمصنوعات بنانے والی مشہورکمپنی ایچ پی بھی بلاگر میٹ اپ کروا رہی ہے۔ اگرآپ بھی شرکت کے خواہش مند ہیں توآپ بھی جلد ازجلد رجسٹریشن کروالیں۔ میں نے تورجسٹریشن کروالی ہے آپ بھی  یہاں اپنی رجسٹریشن کروالیں!  دوسرا لنک  رجسٹریشن کروالیں!

Monday, December 7, 2009

سندھی ٹوپی اوراجرک کا دن


وزیراعلٰی سندھ اور پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر سندھی ٹوپی کی عظمت کیلئے صوبے بھر میں اتوار کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا دن انتہائی جوش وخروش اورعقیدت واحترام سے منایا گیا۔ مگر اس دن کوئی ثقافتی پروگرام نہیں ہوا بلکہ اس دن سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر ریلیاں نکا لی گئیں وہ ریلیاں بھی سیاسی ثابت ہوئیں۔اگر سندھی ٹوپی اور اجرک کا دن کی عظمت کا دن منانا تھا تو اس دن کوئی ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا جس سے سندھ کی ثقافت کو کوئی فائدہ ہوتا۔

قاتل نامعلوم

خدا خدا کرکے ذوالفقار علی بھٹو اور نصرت کے بیٹے اور بے نظیر کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل کا عدالتی فیصلہ ہو ہی گیا۔جب تیرہ برس پہلے بیس ستمبر انیس سو چھیانوے کو مرتضیٰ بھٹو کراچی میں اپنی آبائی رہائش گاہ ستر کلفٹن کے باہر اپنے سات ساتھیوں سمیت مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے تو جائے وقوعہ تفتیشی افسر کے آنے سے پہلے پہلے صاف ہوگئی اور ٹریفک بحال ہوگئی۔

Tuesday, December 1, 2009

آٹھ ہرازاکتالیس لوگوں کاملک

افسوس کیا ہمارے حکمرانوں میں کفل جتنی بھی غیرت اور حیا ہے ؟؟؟