Wednesday, June 22, 2011

ادھورے سپنے – ساتویں قسط

اس پوسٹ کی چٹھی قسط یہاں ملاحظہ فرمائیں

تاریک کمرےکےسامنےکچی اینٹوں کے آنگن میں پائیوں سے محروم چارپائی پر ننھا گڈوصاف ستھرا اور بے داغ کفن اوڑھےابدی نیند سورہا ہے۔ گڈو کے چہرے پر ایک خاص قسم کا اطمینان اور سکون نظر آرہا ہے۔شائد گڈوکو نئی سفید چادر اوڑھ کر سونے کی خوشی ہے۔

Wednesday, June 15, 2011

ادھورے سپنے – چٹھی قسط


کچی بستی کے قریب سے گذرنے والی سڑک پر لوگوں کی بھیڑ لگی ہوئی ہے ۔سرخ خون سڑک پر بہتا ہوا مٹی میں جذب ہو چکا ہےاور وہاں صرف جذب شدہ مٹی کاہلکا سرخ نشان نظر آرہا ہے۔ سڑک پر لوگوں کی بھیڑکے درمیان گڈو خون میں لت پت پڑا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Thursday, June 9, 2011

نہتے نوجوان کا ماروائے عدالت قتل

بدھ کی شام کراچی میں رینجرزاہلکاروں نے نہتے نوجوان کوماروائے عدالت قتل کر دیا۔ نوجوان مقامی صحافی سالک شاہ کا بھائی تھااس کا نام سرفرازشاہ تھا. میڈیا پر نشر کی جانے والے فوٹیج میں سرفراز شاہ کے ماروائے عدالت قتل کے دلخراش مناظر دکھائے ہیں وہ انتہائی درد ناک و قابل مذمت ہیں.

Tuesday, June 7, 2011

ادھورے سپنے – پانچویں قسط


ماں تاریک کمرے میں بیٹھی چھوٹی چھوٹی پلاسٹک کی تھیلیوں میں ٹافیاں بھرنے میں مصروف ہے جن کے ٹھکیدار مناسب پیسے دے دیتا ہے۔ماں کی عمر بمشکل 30سال ہوگی،لیکن بھوک وافلاس کی زندگی نے اُسے وقت سے پہلے بوڑھا کر دیا ہے۔ اُس کے چہرے کو دیکھ کر آسانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ یقیناکبھی بے حد خوبصورت رہی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اُس کی زنڈگی سے محروم آنکھوں اور چہرے کی اُبھری ہوئی ہڈیوں کو دیکھ کر بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ آنکھیں برسوں ہوئے مُسکرانا بھول چکی ہیں ، اب تو شائد یہ رونا بھی بھول چکی ہیں۔

Saturday, June 4, 2011

ادھورے سپنے – چوتھی قسط


سورج کی تپش پر شام کی ٹھنڈی ہوا غالب آچکی ہے۔ اونچی کلاس کے لوگ اپنے ایئر کنڈیشنڈ کمرورں سے نکل کر ٹھنڈی سڑکوں پر اپنی چمکتی دمکتی کاروں میں بیٹھ کر آنا شروع ہو گئے ہیں ۔سڑک پر ہر طرف رونق نظر آرہی ہے اور اونچی کلاس کے لوگ اپنے بچوں کے ساتھ رنگ برنگ اور رزق برق لباس پہنے ادھراُدھر گھوم پھر رہے ہیں اور اپنے پسندیدہ مشغلے "شاپنگ"میں مصروف ہیں ۔

Wednesday, June 1, 2011

ادھورے سپنے –تیسری قسط


گڈو کباڑیئے کی دوکان پر اپنے تھیلے کے ساتھ کھڑا ہے اور اس انتظار میں ہے کہ کباڑیہ فارغ ہو کر اُس کے تھیلے کا وزن کرے ۔ گڈو کے چہرے پر ایک عجیب سی مسرت اور اطمینان نظرآرہا ہے۔شائد وہ اپنی دن بھر کی کارکردگی سے مطمئن ہے اور اُسے قو ی یقین ہے کہ آج اُسے معمول سے پندرہ بیس روپے زیادہ ملیں گے اور اُس کے بعد اُس کا نئی بال خریدنے کا خواب پورا ہوگا ۔