ShareThis

Friday, April 29, 2011

بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ

میڈیا نے برطانیہ کے شہزادہ ولیم اورکیٹ کی شادی میں لوگوں کی دلچسپی اس قدربڑھادی تھی کہ موضوع کوئی بھی ہو بات شاہی شادی کی طرف جانکلتی تھی۔ مارکیٹوں میں،سڑکوں پر ،گھروں میں خواتین کے درمیان گفت و شنید ہو یا دوستوں کی محفل،ہر طرف شاہی شادی کا معاملہ زیر بحث تھا، اس شادی نے ہرخاص وعام کو ہی متوجہ نہیں کیا بلکہ ہمارے ٹی وی چینلز کو بھی دلچسپی لینے پر مجبور کر دیا۔ آج ہمارے ٹی وی چینلز نے بلا تعطل کئی گھنٹے شاہی شادی کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا اوراس پر لائیو کمنٹری بھی کی ۔ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ اس شادی سے پاکستان کا بہت گہرا تعلق ہے۔ ایک چینل نے تو اپنا اسٹوڈیو ایسا تیار کیا تھا کہ دلہن بیاہ کر سیدھی ان کے اسٹوڈیو میں پہنچے گی۔ایسی صورتحال دیکھ کر لوگ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ۔ لیکن شہزادہ ولیم اورکیٹ اس اعتبار سے خوش نصیب ہیں کہ شادی تقریبات سے دور رہ کر بھی لوگ ان کی خوشی دل کی گہرائیوں سے محسوس کررہے ہیں۔


 

2 comments:

  1. [...] بھی لوگ ان کی خوشی دل کی گہرائیوں سے محسوس کررہے ہیں۔ ماخذ: __________________ http://farhandanish.com فرحان دانش کی آفیشل ویب [...]

    ReplyDelete