Tuesday, June 23, 2009

پاکستان ا یس ایم ایس اینڈ موبا ئل میسیجنگ ایسوسی ایشن نے یکم جولائی کو پاکستان میں ایس ایم ایس با ئیکاٹ ڈے کی کال واپس لے لی ۔

پاکستان ا یس ایم ایس اینڈ موبا ئل میسجنگ ایسوسی ایشن کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز حکومت نے ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔ لہذا پاکستان ا یس ایم ایس اینڈ موبا ئل میسجنگ ایسوسی ایشن نے یکم جولائی کو پاکستان میں ایس ایم ایس با ئیکاٹ ڈے کی کال واپس لے لی ۔پاکستان ا یس ایم ایس اینڈ موبا ئل میسجنگ ایسوسی ایشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومتوں نے اس بات پر یقین کر لیا ہے کہ ایس ایم ایس حکومتوں کے خلاف لطیفے اور دیگر مزاحیہ پیغامات کی ترسیل کاذریعہ بنتے رہے ہیں۔ حکومت نے اس سلسلے میں ایس ایم ایس پر ٹیکس لگانے کا جو اقدام اٹھایا تھا اسے عوامی حمایت حاصل نہیںتھی ۔ ایس ایم ایس نوجوانو ں کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔
پاکستان ا یس ایم ایس اینڈ موبا ئل میسجنگ ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق موبائل فون کمپنیاں پہلے ہی ہر فون کارڈ ری چارج کرنے پر پندرہ فیصد رقم وصول کر رہی ہیں جس میں سے ایک حصہ حکومت کو ٹیکس کی صورت میں جا رہا ہے۔ ان کے مطابق حکومت اگر اپنے خلاف بھیجے جانے والے ایس ایم ایس کی وجہ سے پریشان ہے تو اس کی تحقیقات کرائے لیکن اس جرم کی سزا ان کروڑوں معصوم لوگوں کو نہیں ملنی چاہیے جو اپنی جائز ضروریات کے لئے پیغام رسانی کا یہ سستا ذریعہ استعمال کر رہے ہیں۔

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔