Monday, April 26, 2010

لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں ایم کیو ایم کا پنجاب کنونشن

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ انتظامی یونٹ کی بنیاد پر نئے صوبوں کی تشکیل غداری نہیں، سرمایہ دار اور جاگیردارسدھر جائیں ورنہ ان پر کتے چھوڑے جائیں گے۔لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں ایم کیو ایم کے ورکرز کنونشن سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے قائد ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ ملک میں ہزارہ، سرائیکی اور دیگر صوبوں کا مطالبہ ہورہا ہے۔ انتظامی یونٹ کی بنیاد پر ان کو صوبوں کا درجہ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے اٹھارہویں ترمیم میں سیاسی جماعتوں میں انتخابات کی لازمی شرط کے خاتمے کی بھی مخالف کی تھی۔

الطاف حسین نے پنجاب ورکرز کنونشن کو پاکستان بچاؤ کنونشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ ایم کیو ایم دولت لوٹنے والے اور قرضے واپس نہ کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔الطاف حسین نے کہا کہ ایک گروپ باسٹھ سال سے پاکستان پر قابض ہے، پنجاب کے عوام جان لیں کہ اپنی قسمت بدلنے کے لئے خود آگے بڑھنا ہوگا۔ اقتدار میں آکر بڑے بڑے محلات کو اسکولوں میں تبدیل کردیں گے۔ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ پنجاب کنونشن سے ملک میں انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے۔ کنونشن پاکستان کو بچانے کا کنونشن ہے۔ پنجاب میں لوگ آج پاکستان بچانے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن ملکی وسائل لوٹنے اور عوام پر شکاری کتے چھوڑنے والوں سے نجات کا دن ہے۔الطاف حسین نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ایم کیو ایم کو پنجاب میں آنے سے روکنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں کالے پیلے اسکولوں میں غریب کے بچوں کو پینے کا پانی میسر نہیں جبکہ جاگیردار اور وڈیرے عیاشی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی لوٹنے والوں کی بجلی غریبوں میں تقسیم کی جائے گی۔

قائد ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ملک میں غریب اور امیر کے بچوں کے لئے تعلیمی نصاب یکساں ہو تو غریب امیر کے درمیان فرق ختم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب صرف دعاؤں سے کام نہیں چلے گا، تبدیلی کے لئے عمل کرنا ہوگا۔ ایم کیو ایم جاگیرداروں اور وڈیروں کی زمینیں بیچ کر پاکستان کا قرض ادا کرے گی۔ الطاف حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اس وقت حل ہوگا جب مذاکرات میں کشمیریوں کی بھی شامل کیا جائے گا۔

7 comments:

  1. اللہ پاکستان کے غریبوں کو عقل عطا فرمائے اوروہ اپنے اندر سے اپنے نمائندوں کو ایوانوں میں پہنچائیں،وہ لوگ جو خود ان مشکلات کو فیس کرتے ہوں، ان کے لیئے دلوں میں درد رکھتے ہوں،غریبوں کے مسائل کا اسکے سوا اور کوئی حل نہ تھا نہ ہے اور نہ ہوگا :x

    ReplyDelete
  2. http://ejang.jang.com.pk/4-26-2010/pic.asp?picname=1425.gif

    ReplyDelete
  3. السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    یہ دعوےتوہرسیاسی پارٹی کرتی ہےلیکن آج تک کسی نےعوام کے متعلق نہیں سوچاجب بھی اقتدارملاتواتنی لوٹ مارماری کہ اللہ کی پناہ۔

    والسلام
    جاویداقبال

    ReplyDelete
  4. جوید اقبال صاحب ہم کراچی والوں کا تجربہ خاصا مختلف رہا ہے،
    ہم اپنے نمائندوں کو پکڑ کر ان سے سوال جواب کرسکتے ہیں یہ الگ بات ہے کہ اس کی نوبت کم ہی آتی ہے کہ وہ کام ہی اتنا کرتے ہیں!
    دیکھیں اب تو یہ آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے میں سے اچھے لوگ منتخب کر کے ایم کیو ایم کو دیں تاکہ وہ اپنے پلیٹ فارم سے انہیں اسمبلی میں بھیجے،کیا آپ لوگ ایسا کرنے کے لیئے تیار ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    ReplyDelete
  5. جاوید صاحب اور دیگر جو اب بھی کچھ ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں ایم کیو ایم کے حوالے سے،کے لیئے نزیر ناجی اور حسن نثار کے کالمز!
    http://www.jang.com.pk/jang/apr2010-daily/27-04-2010/col8.حتم
    http://www.jang-group.com/jang/apr2010-daily/27-04-2010/col14.htm

    ReplyDelete
  6. فرحان اگر ممکن ہو تو حسن نثار کا کالم پوسٹ کی شکل میں لگادو!

    ReplyDelete
  7. عمران خانMay 30, 2010 at 9:58 AM

    جاوید اقبال صاحب آپ کی بات بلکل درست ھے کیوں کے پیپلزپارٹی اور مسلیم لیگ نواز گرپ نے تو صرف ملک کو لوٹا ھی ھے۔ لیکن آپ شاید کراچی اور حیدرآباد کی تعمیر اور ترقی بھول گیے ایم کیو ایم کے جھاں مئرتھے۔ ایم کیو ایم نے ان علاقون میں اتنا کام کیا ھے جس کی نضیر ساٹھ سالوں میں نھیں ملتی۔

    ReplyDelete