Sunday, January 15, 2012

"سعید اجمل کا ہتھیار "تیسرا

سعید اجمل نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ایک نئی ڈیلیوری متعارف کروائیں گے۔ ماہرین سعید اجمل کی نئی ڈیلیوری کو ’تیسرا‘ کہہ رہے ہیں۔ باؤلرسعید اجمل کا کہنا ہےکہ انہوں نے دوسرا کے بعد اپنی جادوئی نئی بال دورہ زمبابوے سے قبل ہی ایجاد کرلی تھی تاہم اسے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بچا کررکھا تھا۔

آخر یہ "تیسرا" کیا بلا ہے آیئے جانتے ہیں۔

تیسرا دراصل ٹاپ اسپن گیند ہوتی ہے جس کی اچھال دوسری گیندوں سے قدرے زیادہ ہوتی ہے۔

تیسرا کرکٹ میں گیند باز کی طرف سے جانے والی ایک مخصوص ڈیلیوری کا نام ہے۔ اس ڈیلیوری کو "جلیبی" بھی کہا جاتا ہے۔ تیسرا کومعروف آف اسپنرثقلین مشتاق نےایجاد کیا ہے۔ تاہم بغور دیکھنے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ بال سادہ سی آرتھوڈکس بیک اسپنر کی طرح ہے۔ جو ایک بہت عام سی ڈیلیوری ہے جس میں انگلیوں کے گھماؤ کے ذریعے گیند کی جاتی ہے۔ اور اس وقت سے استعمال ہو رہی ہے جب سے کرکٹ کھیلی جا رہی ہے۔

اس ڈیلیوری کو نیا نام "تیسرا" اُس وقت دیا گیا جب ثقلین مشتاق انڈین کرکٹ لیگ میں لاہور بادشاہ کی جانب سے کھیل رہے تھے۔ تیسرا کا سامنا کرنا والے سب سے پہلے بلے باز رسل آرنلڈ تھے۔ ثقلین مشتاق نے گیند رسل آرنلڈ کو کرائی تو گیند رسل آرنلڈ کے پیڈ پر لگی اور ان کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل ہوئی۔ جس پر ایمپائر نے درست طور پر آرنلڈ کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا۔ اس طرح وہ ""تیسرا" کا شکار ہونے والے پہلے بلے باز بنے۔ رسل آرنلڈ چار دفعہ تیسرا کے شکار ہوئےہیں۔

ڈیلیوری

یہ ڈیلیوری اس بنیاد پر ایجاد ہوئی کہ یہ سلائیڈر کی طرح کام کرتی ہے(جس کو لیگ اسپینر استعمال کرتے ہیں)۔ اس ڈیلیوری کو آف اسپنر اپنے معمول کے ایکشن میں پھینکتا ہے بجائے ڈیلیوری کے وقت ہاتھ کو گھمانے کے۔ گیند باز عموما صرف انگلیوں سے پیچھےکی طرف رول کرتا ہے۔ ڈیلیوری کے وقت لگتا ہے کہ گیند زیادہ ٹرن لے گی۔ لیکن یہ بالکل ٹرن نہیں لیتی۔ یہ بلے بازکو دھوکہ دینے کا بہت اچھا طریقہ ہے۔ کیونکہ بلے باز سمجھتا ہے کہ گیند ٹرن لے گی۔

نام

تیسرا نام عام طور پر ثقلین مشتاق استعمال کرتے تھے۔ اور یہ نام "دوسرا" سے ماخوذ ہے" دوسرا" ڈیلیوری بھی ثقلین مشتاق ہی نے متعارف کروائی تھی۔ "دوسرا" کے معنی اردو میں ہیں "کوئی اور" یا "نمبردو" اس لئے ثقلین مشتاق نے اس کو تیسرا کا نام دیا جسے معنی ہیں "نمبرتین"۔ جلیبی کا نام اس گیند کو کرائے جانے کے بعد سے ہی متعارف ہو گیا تھا اور بہت سے بھارتی کمنٹیٹرز نے جلیبی کا لفظ استعمال کرنا شروع کیا۔ جلیبی ایک میٹھائی کا نام ہے جو برصغیر میں بہت مشہور ہے اور عام طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم "بیک اسپنر" کا نام اگر دیکھا جائے تو یہ زیادہ مروج ہے جوکہ گیند کے اسپن کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ گیند ہوا میں سفر کرتی ہوتی ہے۔

استعمال

اگرچہ یہ ڈیلیوری سوسال سے بھی زیادہ عرصے سے زیراستعمال ہے لیکن ثقلین مشتاق نے اس کو نئی شکل دی اور اسکو انڈین کرکٹ لیگ میں استعمال کیا ہے۔ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ "تیسرا" ابھی ارتقاء کے مراحل میں ہے۔ اور وہ اسکو مزید موثر بنا رہے ہیں۔ تاکہ بلے باز زیادہ تذبذب کا شکار ہوجائیں کہ گیند کہاں اسپن ہو رہی ہے، آیا وہ اسپن ہوگی بھی یا نہیں۔
سعید اجمل نے اس کو 2011 کے ورلڈ کب میں کینیڈا کہ خلاف استعمال کیا تھا جس میں وہ اپنی واحد وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے تھے۔

مدد : وکی پیڈیا، بی بی سی، جنگ

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔