Saturday, January 17, 2009

برطانیہ میں موبائل فون سے ”میڈیکل نرس” کا کام لینے سے متعلق نئے منصوبے پر غور

برطانیہ میں موبائل فون سے ''میڈیکل نرس'' کا کام لینے سے متعلق ایک نئے منصوبے پر غور وخوض ہورہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ہزاروں دائمی مریضوں کو موت کے منہ میں جانے سے محفوظ کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت دمہ، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے علاوہ دیگر مختلف امراض پر مبنی مریض کی کیس ہیسٹری اس کے موبائل فون میں ایک خاص سافٹ وئیر کے ذریعے فیڈ کر دی جائے گی اور اس کے علاج معالجے سے متعلق ہسپتال، ڈاکٹروں اور ادویات کی تفصیلات بھی شامل ہوں گی جونہی مریض کی حالت خراب ہوگی صرف ایک بٹن پریس کرنے سے ایمرجنسی سروس مہیا کرنے والے نیٹ ورک کے ذریعے مریض کے متعلق معلومات قریبی ہسپتال کے نیٹ ورک سے لنک ہو جائیں گی اور فوری ایکشن کے ذریعے مریض کی جگہ کا تعین کر کے اس کو طبی مدد دی جاسکے گی۔ منصوبے پر کام کرنے والے ماہرین نے کہا ہے کہ اس نظام کی کامیابی سے ہسپتالوں میں 90 فیصد مریضوں کو داخل کیے بغیر طبی سہولیات دی جاسکیں گی اور لاکھوں پائونڈ کی بچت ہو سکے گی۔ اس سافٹ وئیر کو ٹی پلس میڈیکل کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے اس سہولت پر سالانہ 250 پائونڈ فی مریض خرچ ہوں گے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ سرطان کے مریضوں کی کیمو تھراپی میں اگر دوا سے مضر اثرات پیدا ہوں گے تو اس پر فوری طور پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

1 comment:

  1. یار ایسی خبریں مت سناؤ
    یہ نا ہو کل بیگم کی جگہ بھی نوکیا کا ایک N سیریز موبائل آ رہا ہو، اور فون کمپنیاں پورے مہینے کے لئے منگیتر پیکج اناؤنس کر رہی ہوں

    ReplyDelete